یون سک یول جنوبی کوریا کی تاریخ میں گرفتار ہونے والے پہلے موجودہ صدر بن گئے ہیں


جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول کو مارشل لاء کی ناکام کوشش کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یون سک یول جن کا پہلے مواخذہ ہو چکا تھا، جنوبی کوریا کی تاریخ میں گرفتار ہونے والے پہلے موجودہ صدر بن گئے ہیں۔
تفتیش کاروں نے یون کی رہائش گاہ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے سیڑھیوں کا استعمال کیا، جب ان کے محافظوں نے مرکزی دروازے کو بند کر دیا۔ بعد ازاں صدارتی گارڈ کے قائم مقام چیف کم سنگ ہون کو بھی گرفتار کر لیا گیا، جنہوں نے پہلی گرفتاری کی کوشش کو ناکام بنایا تھا۔
صدر یون نے ابتدائی طور پر گرفتاری کے خلاف مذاحمت کی، لیکن بعد میں تفتیش کاروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے رہائش گاہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ ان کے وکیل کے مطابق، یون نے ’سنگین واقعے‘ کو روکنے کے لیے کرپشن انویسٹی گیشن آفس میں پیش ہونے پر رضامندی ظاہر کی۔
تفتیش کاروں نے تصدیق کی کہ وارنٹ گرفتاری پر آج صبح 10:33 بجے عمل کیا گیا۔ یون سک یول پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ ماہ مارشل لاء کے ذریعے مختصرمدت کے لیے اقتدار پر قبضہ کیا، جس نے ملک کو دہائیوں میں بدترین سیاسی بحران میں مبتلا کر دیا۔
سیئول میں یون کی رہائش گاہ کے باہر پولیس اور تفتیش کاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جب کہ ہزاروں حامی ان کے حق میں احتجاج کرتے رہے۔ اس دوران کم از کم ایک شخص زخمی ہوا، جسے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
قائم مقام صدر چوئی سانگ موک نے اس واقعے کو جنوبی کوریا میں امن و امان اور قانون کی حکمرانی کے لیے ایک اہم لمحہ قرار دیا۔
تفتیش کاروں نے صدر یون پر مارشل لاء نافذ کرنے اور بدعنوانی کے الزامات کے تحت تحقیقات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی "تاریخ ساز لمحہ ہے ، ٹرمپ
- 4 گھنٹے قبل

غزہ امن سمٹ اور ٹرمپ کی مصر موجودگی کے دوران قاہرہ میں پراسرار دھماکہ،تحقیقات شروع
- 4 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ میں المناک بس حادثہ، 40 افراد جاں بحْق،درجنوں زخمی
- 5 گھنٹے قبل

شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، گرمجوش مصافحہ
- 3 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
غزہ امن معاہدہ: امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ نے دستخط کر دیے
- 2 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
بھارت میں افسوس ناک واقعہ ، دوران میچ کرکٹر انتقال کر گیا
- 3 گھنٹے قبل

ہنزہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
- 3 گھنٹے قبل

جے یو آئی اورن لیگ نے وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب غیرآئینی قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب کابینہ میں توسیع، رانا اقبال اور منشا بٹ نے حلف اٹھا لیا
- 5 گھنٹے قبل

افغانی جارحیت کے خلاف قربانیاں: 12 شہداء کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا
- 3 گھنٹے قبل

بابِ دوستی پر افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل بحال، تجارتی سرگرمیاں تاحال معطل
- 36 منٹ قبل

مریدکے میں دھرنا ختم، جھڑپوں میں ایس ایچ او شہید، متعدد ہلاکتیں
- 4 گھنٹے قبل