Advertisement
پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الہٰی کے ورانٹ گرفتاری جاری

ملزم مونس الہٰی شامل تفتیش نہیں ہوا، خود کو روپوش کر رکھا ہے، اینٹی کرپشن

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 9th 2024, 10:50 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  مونس الہٰی کے ورانٹ گرفتاری جاری

لاہور کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلی چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے اینٹی کرپشن کی درخواست پر جعل سازی کے مقدمے میں مونس الہٰی کے ورانٹ گرفتاری جاری کئے۔اینٹی کرپشن کی طرف سے دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزم مونس الہٰی شامل تفتیش نہیں ہوا، خود کو روپوش کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ مونس الہٰی اس وقت ملک میں موجود نہیں ہیں اور گزشتہ سال ان کو وطن واپس لانے کے لیے قانونی عمل کا آغاز بھی کر دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ 13 نومبر 2023 کو احتساب عدالت لاہور نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر سرکاری ٹھیکوں میں گھپلوں اور کِک بیکس لینے کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دے دیا تھا۔

احتساب عدالت نے مونس الہٰی کی جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ان کی جائیداد کو قرق کرنے کی کارروائی کا بھی آغاز کردیا۔

Advertisement
وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

  • 2 دن قبل
خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

  • 3 دن قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

  • 2 دن قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

  • 2 دن قبل
کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

  • 3 دن قبل
پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

  • 2 دن قبل
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد،  عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

  • 3 دن قبل
مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

  • 3 دن قبل
فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

  • 3 دن قبل
اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

  • 3 دن قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

  • 4 دن قبل
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

  • 2 دن قبل
Advertisement