حکومت کا غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اے آئی بیسڈ ایپ لانے کا فیصلہ
امیگریشن سےپہلےسافٹ ویئرمیں پاکستان سےجانیوالےمسافر کواپناڈیٹاانٹرکرناہوگا،مسافرکےتمام ڈاکیومنٹس اور ویزے پروسیس کواےآئی کی مددسےجانچاجائیگا،حکام


اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)نےملک بھرکےامیگریشن کاؤنٹرزکواے آئی بیسڈبنانےکافیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اس سلسلے میں متعدد فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں پروٹیکٹر کے اجرا کے نظام کو فول پروف بنانے اور امیگریشن سسٹم میں اصلاحات کے ذریعے مسافروں کی سہولت کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وفاقی وزرا نے اجلاس کے بعد سات دن کے اندر حتمی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت بھی دی۔ اجلاس میں جعلی ویزوں اور ایجنٹ مافیا میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا۔
حکام کے مطابق امیگریشن سےپہلےسافٹ ویئرمیں پاکستان سےجانیوالےمسافر کواپناڈیٹاانٹرکرناہوگا،مسافرکےتمام ڈاکیومنٹس اور ویزے پروسیس کواےآئی کی مددسےجانچاجائیگا۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ ڈیٹاانٹری کےکچھ دیربعدمسافرکوعلم ہوجائے گاکہ سفرکی اجازت ہوگی یانہیں؟جبکہ مسافروں کوسافٹ ویئرکی مددسےکیوآرکوڈمل جائےگا،ڈاکیومنٹس کلیئروالےمسافروں کوچندمنٹ میں امیگریشن کاعمل مکمل کرنےکی سہولت ہوگی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن کو روکنے کے لیے اے آئی بیسڈ ایپ کا پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے۔
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 9 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 4 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل






