پاکستان کے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل اثاثوں کو اپنانے پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ملک کا شمار دنیا کے تین اعلی ترین کرپٹو اپنانے والے ممالک میں ہوتا ہے

پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان نے پہلی بار عالمی تبادلے کے لیے ایک منظم، شفاف اور عالمی سطح پرمؤثر راستہ کھولا ہے۔
انہوں نے اسلام آباد میں ایک پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو نو آبجیکشن سرٹیفکیٹس کا اجرا ایک نئے ریگولیٹری وژن کی جانب عملی قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیا متعارف کرایا گیا فریم ورک انسداد منی لانڈرنگ اقدامات اور انسداد دہشت گردی کی مالی معاونت کی مؤثر نگرانی کے قابل بنائے گا۔
پاکستان کے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل اثاثوں کو اپنانے پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ملک کا شمار دنیا کے تین اعلی ترین کرپٹو اپنانے والے ممالک میں ہوتا ہے\
ایک اندازے کے مطابق تین کروڑ سے چار کروڑ پاکستانی ڈیجیٹل اثاثے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سو ٹریلین ڈالر کی عالمی بانڈ مارکیٹ تیزی سے ڈیجیٹل سسٹم کی طرف بڑھ رہی ہے جو کرپٹو اثاثوں کو ریگولیٹ کرنے کی اہمیت کو واضح کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مالیاتی نظام میں بروقت اور باخبر فیصلہ سازی ضروری ہے اور پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننا چاہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ عشرے میں ٹیکنالوجی کے ذریعے ملک کی خودمختاری مزید مضبوط ہوگی۔

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago






