ایم کیو ایم نے عام انتخابات 2024 کے لیے لیاری سے کسی امیدوار کو قومی اسمبلی کا ٹکٹ جاری نہیں کیا


کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی سے قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے پارٹی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جس میں 18 نشستوں پر ایم کیو ایم کے 16 امیدوار میدان میں اتریں گے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 232 کے لیے آسیہ اسحاق، این اے 233 سے جاوید حنیف ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار ہوں گے۔
قومی اسمبلی کی نشست این اے 234 سے ابوبکر، این اے 235 سے اقبال محسود اور این اے 236 سے حسن صابر ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔
این اے 237 کی نشست پر رؤف صدیقی، این اے 238 سے صادق افتخار اور این اے 240 سے ارشد وہرہ ایم کیو ایم کے امیدوار ہوں گے جب کہ ایم کیو ایم کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار این اے 241 جنوبی ضلع سے الیکشن لڑیں گے۔
مصطفیٰ کمال ضلع کیماڑی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 242 کے امیدوار ہوں گے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کی نمائندگی کے لیے ہمایوں عثمان این اے 243 سے امیدوار ہوں گے۔
قومی اسمبلی کی نشست این اے 244 سے ڈاکٹر فاروق ستار، این اے 245 سے حفیظ الدین، این اے 246 سے امین الحق اور این اے 247 سے مصطفیٰ کمال پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔
کراچی کی نشست این اے 248 ضلع وسطی کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی امیدوار ہوں گے جب کہ احمد سلیم صدیقی قومی اسمبلی کی نشست این اے 249 اور فرحان چشتی این اے 250 سے امیدوار ہوں گے۔
ایم کیو ایم نے عام انتخابات 2024 کے لیے لیاری سے کسی امیدوار کو قومی اسمبلی کا ٹکٹ جاری نہیں کیا۔
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 3 دن قبل

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 16 گھنٹے قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- 16 گھنٹے قبل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 4 دن قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 4 دن قبل

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 4 دن قبل
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 3 دن قبل
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 13 گھنٹے قبل
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 3 دن قبل



