جی این این سوشل

پاکستان

بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ، کراچی کے مختلف علاقے بجلی سے محروم

کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی اچانک معطل ہو نے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ،  کراچی کے مختلف علاقے بجلی سے محروم
بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ، کراچی کے مختلف علاقے بجلی سے محروم

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی کا بریک ڈاؤن، ترجمان وزارت پانی وبجلی کاکہنا ہے کہ کراچی کوبجلی فراہم کرنےوالی  ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہوئی،   ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے سے45گرڈ سٹیشنز متاثر ہوئے ہیں ۔ کراچی شہر کے جن علاقوں میں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے ان میں نارتھ کراچی، نیو کراچی،  گلشن اقبال،بفرزون،شادمان ٹاؤن ، ناگن چورنگی، یوپی موڑ، سر سید ٹاؤن، گلبرگ بھی شامل ہیں۔لیاری، کھارادر، نیا آباد، کھڈا مارکیٹ، گلستانِ جوہر، سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی  معطل ہوئی ہے ۔کےالیکٹرک  کاکہنا ہے کہ ایک گھنٹے تک بجلی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔

پاکستان

سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفےکی تصدیق کردی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سلمان اکرم راجہ  پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے پارٹی چیئرمین کو استعفے سے متعلق آگاہ کر دیا،تاہم ابھی تک ان کا استعفیٰ  قبول نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفےکی تصدیق کردی ہے، سلمان اکرم راجہ کو حالیہ احتجاج میں سرگرم کردار ادا نہ کرنے پر انہیں سخت تنقید کا سامنا تھا۔

واضح رہےکہ  قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے  استعفے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ستمبر میں  سینئر وکیل سلمان اکرم راجہ کو پارٹی کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جی ایچ کیوحملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اوردیگرملزمان پرآج بھی فردِ جرم عائد نہ ہو سکی

راجہ اکرام امین منہاس کا کہنا ہہے کہ اس مقدمے میں تقریبا 119 کے قریب ملزمان ہیں، جب تک تمام ملزمان کی حاضری مکمل نہیں ہوتی فردِ جرم عائد نہیں ہوسکتی۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جی ایچ کیوحملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اوردیگرملزمان پرآج بھی فردِ جرم عائد نہ ہو سکی

جی ایچ کیو پرحملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اوردیگرملزمان پرآج بھی فردِ جرم عائد نہ ہو سکی، سماعت ملتوی کر دی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق فرد جرم کی کارروائی ملزمان کی کم حاضری کی باعث ملتوی کی گئی۔

سماعت کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹرراجہ اکرام امین منہاس نے بتایا کہ کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ سانحہ 9مئی کے دوران جی ایچ کیو پر حملہ نہیں کیا گیا۔ اگر یہ لوگ ملوث نہیں ہیں تو مقدمات کا سامنا کریں۔

راجہ اکرام امین منہاس کا کہنا ہہے کہ اس مقدمے میں تقریبا 119 کے قریب ملزمان ہیں، جب تک تمام ملزمان کی حاضری مکمل نہیں ہوتی فردِ جرم عائد نہیں ہوسکتی۔

اسپیشل پراسیکیوٹرکے مطابق اگرملزمان پیش نہیں ہوتے توعدالت اُن کی درخواست ضمانت منسوخ کر دے،  عدالت سے درخواست ہے کہ ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کی جائیں کیونکہ یہ ضمانتوں کا غلط استمال کر رہے ہیں۔

اسپیشل پراسیکیوٹرنے کہا کہ ملزمان کی جانب سے مسلسل تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں، اگلی پیشی پرمعززعدالت جو بھی فیصلہ کرے گی، اُس کے مطابق چلیں گے۔

واضح رہے کہ عدالت نے مقدمے کی سماعت 2 دسمبرتک ملتوی کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

جنوبی  افریقہ کی شاندارباؤلنگ ، سری لنکا 42 رنز پر ڈھیر

سری لنکا کی جانب سے کمندو مینڈس 13 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ باقی کوئی کھلاڑی بھی ڈبل فگر کا ہندسہ عبور نہ کر سکا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جنوبی  افریقہ کی شاندارباؤلنگ ، سری لنکا 42 رنز پر ڈھیر

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلے میچ ڈربن میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں سری لنکا نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پہلےبلے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی ٹیم  پہلی اننگزمیں 191 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، جس کے جواب میں سری لنکن ٹیم صرف 42 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔

سری لنکا کی جانب سے کمندو  مینڈس 13 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ باقی کوئی بھی کھلاڑی  ڈبل فگر کا ہندسہ عبور نہ کر سکا۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے مارکو جانسن نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جبکہ کوٹیز اور  رباڈا نے بالترتیب 2 اور 1 ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا کے خلاف جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز جاری ہے اور اب سے کچھ دیر قبل تک جنوبی افریقہ نے بنا کسی وکٹ کے نقصان پر 30 رنز بنا لیے ہیں اور ان کو مجموعی طور پر 179 رنز کی برتری حاصل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll