Advertisement
پاکستان

کورونا وبا: سندھ میں مزید دوہفتے تک پابندیاں برقرا ر رکھنے کا فیصلہ

کراچی : کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر سندھ ٹاسک فورس نے پابندیاں مزید 2ہفتےبرقراررکھنے کا فیصلہ کرلیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر May 23rd 2021, 2:00 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا پرصوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا ، جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ سندھ میں کل سب سے زیادہ 24ہزار299نمونوں کی جانچ کی گئی، گزشتہ روز2136 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔اس وقت صوبے میں تشخیص کی شرح 8.8 فیصد ہے، 13 مئی یعنی عید پر 1232 کیسز تھے اور 19 مئی کو 2076 کیسز اور 21 مئی کو 2136 کیسز تھے، ظاہر ہوتا ہے کہ کیسز کی شرح عید کے بعد بڑھ رہی ہے۔

سیکریٹری صحت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا 15سے 21 مئی تک کراچی میں 13.97 فیصد کیسز ہوئے، حیدرآباد میں 10.83 اور دیگراضلاع میں 5.40 فیصد کیس رپورٹ، ہفتہ وار رپورٹ کے حساب سے کراچی شرقی میں 15 فیصد کیسز ، ضلع وسطی میں 13 فیصد ، ملیر اور غربی میں 10 فیصد کیس ہیں جبکہ حیدر آباد میں 11 فیصد اور سکھر میں 8 فیصد کیس ہیں۔

اجلاس میں سندھ ٹاسک فورس نے پابندیاں مزید 2ہفتےبرقراررکھنےکافیصلہ کرتے ہوئے کہا سیاحتی مقامات،سی ویو، ہاکس بے،تفریحی پارکس 2 ہفتےکے لیے بند رکھیں جائیں گے اور شادی ہالزبھی بندرہیں گے تاہم واکنگ ٹریکس کھلے رکھے جائیں گے۔ دکانیں پیرسےشام 6 بجے تک ایس او پیز کے تحت کھلی رہیں گی ، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کےساتھ چلے گی جبکہ ڈپارٹمنٹل اسٹور بھی شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔

سندھ ٹاسک فورس برائےکورونا اجلاس میں کہا گیا کہ اسکولوں کے کھلنے کافیصلہ کوروناصورتحال بہترہونےپرکیاجائیگا ، سندھ بھرمیں اسکولز تب کھلیں گی جب کورنا کم ہوگا ۔  وزیرتعلیم کواساتذہ کی ویکسی نیشن کیلئےبندوبست کرنے کی  بھی ہدایت کردی گئی ۔

Advertisement
پی ٹی آئی نے  مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا

پی ٹی آئی نے  مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان کے قونصل جنرل  کی پاکستان بزنس کونسل دبئی کے اراکین سے ملاقات

پاکستان کے قونصل جنرل کی پاکستان بزنس کونسل دبئی کے اراکین سے ملاقات

  • 2 گھنٹے قبل
بالی وڈ اداکارسیف علی خان پر حملہ کرنے والا ملزم قومی سطح کا کھلاڑی نکلا

بالی وڈ اداکارسیف علی خان پر حملہ کرنے والا ملزم قومی سطح کا کھلاڑی نکلا

  • 3 گھنٹے قبل
اسٹاک ایکسچینج میں  بدھ کے روز مندی کا رجحان

اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز مندی کا رجحان

  • 6 گھنٹے قبل
 صدر مملکت آصف علی زرداری اگلے ماہ  چین کا دورہ کریں گے

 صدر مملکت آصف علی زرداری اگلے ماہ چین کا دورہ کریں گے

  • 7 گھنٹے قبل
القادر ٹرسٹ کیس پاکستان کا بدعنوانی کا سب سے بڑا مقدمہ ہے، وزیر اطلاعات

القادر ٹرسٹ کیس پاکستان کا بدعنوانی کا سب سے بڑا مقدمہ ہے، وزیر اطلاعات

  • 4 گھنٹے قبل
حکومت کی جانب سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا

حکومت کی جانب سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا

  • 7 گھنٹے قبل
چیمپئنزٹرافی: بھارت کٹ پرپاکستان کا نام لکھنے پررضامند ہو گیا

چیمپئنزٹرافی: بھارت کٹ پرپاکستان کا نام لکھنے پررضامند ہو گیا

  • 3 گھنٹے قبل
حکومت نے 7 دن میں جواب نہ دیا گیا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی، بیرسٹر علی ظفر

حکومت نے 7 دن میں جواب نہ دیا گیا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی، بیرسٹر علی ظفر

  • 6 گھنٹے قبل
 وزیراعظم نے بھمبر آزاد کشمیر میں  دانش سکول سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

 وزیراعظم نے بھمبر آزاد کشمیر میں  دانش سکول سسٹم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

  • 4 گھنٹے قبل
بھارتی ٹیم کِٹ پر پاکستان لکھنے کی پابند ہو گی ، انٹر نیشنل کرکٹ بورڈ

بھارتی ٹیم کِٹ پر پاکستان لکھنے کی پابند ہو گی ، انٹر نیشنل کرکٹ بورڈ

  • 7 گھنٹے قبل
 امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قطر کے دارالحکومت میں حماس کی قیادت سے ملاقات

 امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قطر کے دارالحکومت میں حماس کی قیادت سے ملاقات

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement