Advertisement
پاکستان

نواز شریف کے اقتدار میں آنے کے طریقہ کار سے سخت اختلاف ہے ، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم نے کہا کہ جس طرح نوازشریف اقتدار میں آ رہے ہیں، مجھے اس سے اختلاف ہے، ن لیگ کے ساتھ ہوں ان کے خلاف الیکشن نہیں لڑوں گا، سیاست ابھی نہیں چھوڑی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 14th 2024, 12:00 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
نواز شریف کے اقتدار میں آنے کے طریقہ کار سے سخت اختلاف ہے ، شاہد خاقان عباسی

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس آئین ہے جس میں صوبوں میں حدود بندی کا ذکر ہے۔

   انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جمہوری سسٹم کی ضرورت ہے، پارلیمانی سسٹم میں بہت زیادہ بہتری کی ضرورت ہے، پہلے بھی سسٹم ناکام رہا اور ایک دوسرے پر الزام تراشی کی جاتی رہی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عام انتخابات کے ذریعے کوئی بہتری نہیں آئے گی، عام انتخابات میں نئے سے نئے چہرے تو سامنے آتے ہیں لیکن کوئی تبدیلی نہیں آتی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ جس طرح نوازشریف اقتدار میں آ رہے ہیں، مجھے اس سے اختلاف ہے، ن لیگ کے ساتھ ہوں ان کے خلاف الیکشن نہیں لڑوں گا، سیاست ابھی نہیں چھوڑی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے کوئی اختلاف نہیں ہے لیکن جس طریقے سے نواز شریف اقتدار میں آ رہے ہیں اس طریقہ کا ر سے اختلاف ہے ۔ 

Advertisement
Advertisement