Advertisement
پاکستان

بیرسٹر گو ہر کے گھر کوئی چوری اور توڑ پھوڑ نہیں ہوئی ، آئی جی اسلام آباد

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ گوہر صاحب نے جو بھی کہا ہے پولیس ٹیم اسکو دیکھ رہی ہے، ایس پی سٹی علیم ان تمام تر معاملات کی نگرانی خود کریں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر جنوری 13 2024، 11:43 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بیرسٹر گو ہر  کے گھر کوئی چوری اور توڑ پھوڑ نہیں ہوئی ، آئی جی اسلام آباد

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) ڈاکٹر اکبر ناصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سپریم کورٹ کے احکامات پر بیرسٹر گوہر کے گھر گیا، ان کے گھر نہ تو کوئی چوری ہوئی اور نہ توڑ پھوڑ کی گئی، میں نے بیرسٹر گوہر صاحب سے بھی ملاقات کی اور ان کی شکایت سنی۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ گوہر صاحب نے جو بھی کہا ہے پولیس ٹیم اسکو دیکھ رہی ہے، ایس پی سٹی علیم ان تمام تر معاملات کی نگرانی خود کریں گے، بیرسٹر گوہر کی اگر سیکیورٹی کا ایشو ہے تو وہ بھی انکو دیں گے، اس گلی میں ہی ایک اور اشتہاری تھا بس گھر کے نمبر کی غلط فہمی ہوئی ہے، تحقیقاتی ٹیم بنا دی گئی ہے جو مکمل تفتیش کرے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ دوبارہ پیش ہونا ہے اس لئے وہ وہاں کے لئے روانہ ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ ابھی خبر آئی ہے، میرے گھر میں 4 ڈالے (گاڑیاں) گئے، میرے بیٹے اور بھتیجے کو مارا گیا ہے اور سارے کاغذات لے کر چلے گئے ہیں۔

 

Advertisement