Advertisement
پاکستان

تائیوان کے بارے میں پاکستان کی پالیسی واضح ہے ، دفتر خارجہ

پاکستان نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ تائیوان عوامی جمہوریہ چین کا ناقابل تنسیخ حصہ ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 14th 2024, 4:00 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
تائیوان کے بارے میں پاکستان کی پالیسی   واضح ہے ، دفتر خارجہ

اسلام آباد: پاکستان نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ تائیوان عوامی جمہوریہ چین کا ناقابل تنسیخ حصہ ہے۔

تائیوان میں انتخابات کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان ون چائنا پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج اصولوں اور مقاصد کے مطابق تمام ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کا مطالبہ کرتا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ تائیوان کے بارے میں پاکستان کی پالیسی واضح ہے ۔ 


Advertisement
Advertisement