Advertisement

دنیا کے پانچ امیر ترین مرد شخصیات کی دولت میں سال 2020 کے بعد سے دگنا اضافہ

اسی عرصے میں دنیا کی تقریباً پانچ ارب آبادی غریب سے غریب تر ہوتی گئی، رپورٹ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 15th 2024, 7:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
دنیا کے پانچ امیر ترین مرد شخصیات کی دولت میں سال 2020 کے بعد سے دگنا اضافہ

دنیا کے پانچ امیر ترین مرد شخصیات کی دولت میں سال 2020 کے بعد سے دگنا اضافہ ہوا ہے جبکہ اسی عرصے میں دنیا کی پانچ ارب آبادی غربت کا شکار ہوئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی امدادی ادارے اوکسفیم کی رپورٹ کے مطابق ان پانچ شخصیات کی دولت 405 ارب ڈالر تھی جو سال 2020 کے بعد سے بڑھ کر 860 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسی عرصے میں دنیا کی تقریباً پانچ ارب آبادی غریب سے غریب تر ہوتی گئی۔

ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم پر پیش ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2020 کے مقابلے میں آج ارب پتی افراد کی دولت 3.3 ارب ڈالر زیادہ ہے جبکہ دوسری جانب اس دہائی کے آغاز سے ہی دنیا کی معیشت کئی بحرانوں کی زد میں رہی جس میں پیش پیش کورونا کی عالمی وبا تھی۔ ورلڈ اکنامک فورم کے ڈیووس میں پیر کو باقائدہ آغاز سے پہلے یہ رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

اوکسفیم نے اس رپورٹ کے ذریعے عالمی سطح پر بڑھتی ہوئے عدم مساوات کے مسئلے کی طرف توجہ دلائی ہے جب امیر کمپنیاں اور افراد مزید دولت اکھٹے کرنے کے ساتھ ساتھ زیادہ طاقت ور ہوتے جا رہے ہیں۔ اس عدم توازن کو ختم کرنے کے لیے رپورٹ میں لکھ پتی اور ارب پتی افراد پر ’ویلتھ ٹیکس‘ عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس سے ہر سال 1.8 کھرب ڈالر حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

دنیا کے پانچ امیر ترین افراد ایلون مسک، برنارڈ آرنلٹ، جیف بیزوس، لیری ایلسن اور مارک زکربرگ کی دولت میں 464 ارب ڈالر یعنی 114 فیصد کا اضافہ ہوا۔دنیا کا ایک فیصد امیر طبقہ پوری دنیا کے 59 فیصد مالی اثاثوں کا مالک ہے جن میں سٹاک، شیئرز اور بانڈز بھی شامل ہیں۔ دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی دولت 230.2 ارب ڈالر ہے، جبکہ امیر ترین افراد کی فہرست میں دوسرے نمبر برنارڈ آرنلٹ اور ان کا خاندان ہے جو فیشن برانڈ لوئی وٹاں کا مالک ہے۔ برنارڈ آرنلڈ اور خاندان کے کل اثاثوں کی مالیت 182.4 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔

تیسرے نمبر پر ایمازون کے مالک جیف بیزوس ہیں جن کی دولت 176.9 ارب ڈالر ہے، چوتھے نمبر پر سافٹ ویئر کمپنی اوریکل کے مالک لیری ایلیسن ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 135.2 ارب ڈالر ہے جبکہ پانچویں نمبر پر فیس بک کے مالک مارک زکربرگ ہیں جن کی دولت 132.3 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔

Advertisement
پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

  • ایک دن قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

  • 2 دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

  • ایک دن قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

  • 2 دن قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

  • 6 گھنٹے قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

  • 2 دن قبل
پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

  • 5 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

  • 2 دن قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

  • 2 دن قبل
کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

  • 32 منٹ قبل
خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

  • 6 گھنٹے قبل
ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  • ایک دن قبل
Advertisement