Advertisement

غزہ پر اسرائیلی حملےسے 60 سے زائد افراد جاں بحق

اسرائیلی فوج نے خان یونس اور رفح کے جنوبی شہروں کے ساتھ ساتھ غزہ شہر کے قریبی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا، حماس

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jan 15th 2024, 7:42 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
غزہ پر اسرائیلی حملےسے  60 سے زائد افراد جاں بحق

غزہ میں حماس کے زیرِ انتظام وزارتِ صحت کے مطابق پورے علاقے میں رات بھر اسرائیلی فوج کے حملوں میں 60 سے زیادہ فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔

وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس اور رفح کے جنوبی شہروں کے ساتھ ساتھ غزہ شہر کے قریبی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا،  دو ہسپتال، ایک لڑکیوں کا سکول اور درجنوں گھر نشانہ بنائے گئے تھے۔

بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت محفوظ ہسپتالوں کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ میں اسرائیلی حملوں میں بار بار نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا الزام ہے کہ حماس نے ہسپتالوں کے نیچے سرنگیں بنا رکھی ہیں اور انہیں کمانڈ سینٹرز کے طور پر استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی سرگرمیاں بچانے کے لیے عام شہریوں کے بنیادی ڈھانچے کا استحصال کرتا ہے جبکہ حماس نے اس الزام کی تردید کی ہے۔

غزہ میں جنگ اس وقت شروع ہوئی جب حماس کے مزاحمت کاروں نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں اسرائیل میں تقریباً 1,140 افراد ہلاک ہوئے جو زیادہ تر عام شہری تھے۔مزاحمت کاروں نے تقریباً 250 یرغمالیوں کو بھی اسیر کر لیا جن میں سے 132 کے بارے میں اسرائیل کہتا ہے کہ وہ غزہ میں موجود ہیں جن میں کم از کم 25 کے بارے میں خیال ہے کہ وہ مارے گئے ہیں۔

اسرائیل نے جوابی کارروائی میں حماس کو تباہ کرنے کا عزم کیا اور غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق فلسطینی سرزمین میں کم از کم 23 ہزار 968 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل تھے۔

Advertisement
پاکستان اور چین کے مضبوط اور گہرے تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں، عطاء اللہ تارڑ

پاکستان اور چین کے مضبوط اور گہرے تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں، عطاء اللہ تارڑ

  • 15 گھنٹے قبل
بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ائیرچیف ،نیول چیف اور فیلڈمارشل سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ائیرچیف ،نیول چیف اور فیلڈمارشل سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

  • 11 گھنٹے قبل
فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب، ہوشربا انکشافات منظرعام پرآ گئے

فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب، ہوشربا انکشافات منظرعام پرآ گئے

  • 15 گھنٹے قبل
تین روز کی مسلسل کمی کے بعد سوناآج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

تین روز کی مسلسل کمی کے بعد سوناآج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 14 گھنٹے قبل
عوام کیلئے اچھی خبر،حکومت نے ملک بھر کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

عوام کیلئے اچھی خبر،حکومت نے ملک بھر کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

  • 13 گھنٹے قبل
وزیراعظم سے گلوبل فنڈ کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات،صحت عامہ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال 

وزیراعظم سے گلوبل فنڈ کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات،صحت عامہ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال 

  • 12 گھنٹے قبل
کراچی اور لاہور گیریژن میں پاک فوج کے شہداء اورغازیوں کے اعزاز میں پروقار تقریب کاانعقاد

کراچی اور لاہور گیریژن میں پاک فوج کے شہداء اورغازیوں کے اعزاز میں پروقار تقریب کاانعقاد

  • 9 گھنٹے قبل
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس کل طلب، وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان 

سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس کل طلب، وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان 

  • 14 گھنٹے قبل
بلوچستان:سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ  14 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

بلوچستان:سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ 14 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

  • 9 گھنٹے قبل
خسارے کا شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم

خسارے کا شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم

  • 14 گھنٹے قبل
امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کی ایچ ون بی پالیسی غیر قانونی قرار دے دی

امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کی ایچ ون بی پالیسی غیر قانونی قرار دے دی

  • 15 گھنٹے قبل
نئے اداکاروں کو پروڈیوسرز کیلئے آسانیاں پیدا کرنی چاہییں، اداکارہ بابرہ شریف 

نئے اداکاروں کو پروڈیوسرز کیلئے آسانیاں پیدا کرنی چاہییں، اداکارہ بابرہ شریف 

  • 11 گھنٹے قبل
Advertisement