Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئی الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف توہین عدالت کے کیس سے دستبردار

‘سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہماری درخواست غیر موثر ہو گئی ہے، وکیل پی ٹی آئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر جنوری 16 2024، 4:43 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف توہین عدالت کے کیس سے دستبردار

پشاور: سپریم کورٹ کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے خلاف توہین عدالت کا کیس پشاور ہائی کورٹ (پی ایچ سی) سے بھی واپس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایچ سی کے جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس ارشد علی نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل شاہ فیصل ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ‘سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہماری درخواست غیر موثر ہوگئی ہے، ہم اپنی درخواست واپس لیتے ہیں’۔

جس کے بعد عدالت نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کیس نمٹا دیا۔

پی ٹی آئی نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

اس سے قبل گزشتہ روز سپریم کورٹ نے دستبرداری کی بنیاد پر لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم نہ کرنے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی تھی۔

چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) قاضی فائز عیسیٰ نے پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ سے پوچھا کہ کیا وہ مقدمہ چلانا چاہتے ہیں یا نہیں۔

پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست واپس لے رہے ہیں۔ ہم جمہوریت کی بقا کے لیے عوام کی عدالت میں جانے کو ترجیح دیں گے۔

Advertisement
الزامات کی بجائے  خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو

الزامات کی بجائے خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو

  • 3 days ago
پاکستان میں  فی تولہ سونا  ہزاروں  روپے سستا ہوگیا

پاکستان میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

  • 3 days ago
پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر

  • 3 days ago
پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام

  • 3 days ago
مولانا فضل الرحمان کی لاہور رہائش   کے باہر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت

مولانا فضل الرحمان کی لاہور رہائش کے باہر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت

  • 3 hours ago
پاکستانی وزیر مصدق ملک  سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت

پاکستانی وزیر مصدق ملک سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت

  • a day ago
پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

  • 4 days ago
دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب

دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب

  • a day ago
ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

  • a day ago
پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ  پشاور میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا اعلان

پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ پشاور میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا اعلان

  • a day ago
تاریخی لمحہ: پاکستان کے پہلے خلا باز بدھ کو خلائی سفر پر روانہ ہوں گے

تاریخی لمحہ: پاکستان کے پہلے خلا باز بدھ کو خلائی سفر پر روانہ ہوں گے

  • 3 hours ago
جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات

جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات

  • a day ago
Advertisement