انسداددہشت گردی عدالت کےجج اعجازآصف نےمحفوظ فیصلہ سنایا


9 مئی مقدمات میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اور اُن کے بھتیجے راشد شفیق کی درخواست ضمانت منظورکرلی گئی۔ انسداددہشت گردی عدالت کےجج اعجازآصف نےمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ضمانت منظورکرلی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے شیخ رشید کی جی ایچ کیو اور تھاںہ سول لائن کیس میں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ عدالت نے تھانہ ار اے بازار میں درج مقدمے میں شیخ رشید اور دیگر 25 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی
عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں گزشتہ روز فریقین کے دلائل مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کیا تھا جبکہ شیخ رشید اور دیگر ملزمان اس کیس میں عبوری ضمانت پر رہا تھے۔
گزشتہ سماعت کے دوران پولیس نے شیخ رشید احمد کو گرفتارکرنے کی استدعا کی گئی تھی، تفتیشی افسر نے عدالت میں شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی 9 مئی کی ویڈیو چلا کر دکھائی تھی۔
یاد رہے کہ9 مئی کے حوالے سے درج مقدمات میں 9 دسمبر 2023 کو شیخ رشید کی عبوری ضمانتوں میں 4 جنوری تک توسیع کی گئی تھی۔انسدادِ دہشت گردی عدالت نے کیسز کا مکمل ریکارڈ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہاربھی کیا تھا۔
آج فیصلے سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگومیں شیخ رشید نے کہا کہ چلے کے بعد طبیعت کافی ناساز ہے، بولنےاورچلنے میں تکلیف ہے لیکن حوصلہ بلند ہے، ہارتا وہ ہے جوحوصلہ ہارتا ہے۔ کورٹ مارشل میں بھی اورکلاشنکوف کیس میں بھی جیل گیا تھا، اب بھی اگرجیل بھیجتے ہیں تو الیکشن جیتیں گے۔

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 2 گھنٹے قبل

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- ایک گھنٹہ قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 دن قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- ایک دن قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 دن قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 3 دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 2 دن قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- ایک دن قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 3 دن قبل


