پاکستان میں جدت کے حامل مقامی حل تیار کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی بہت صلاحیت موجود ہے


اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ شہروں کے مسائل کے حل میں شہریوں کا کردار ناگزیر ہے، مقامی حکومتیں پورے ملک میں مقامی سطح پر تبدیلی کی اصل محرک ہیں، قانون کے تحت ہر صوبے میں مقامی حکومتوں کا قیام لازمی ہے۔
مقامی حکومتوں کے بغیر نچلی سطح پر مسائل کا حل ممکن نہیں۔ یہ بات انہوں نے منگل کو یہاں دو روزہ کانفرنس برائے سِوک ہیکاتھون ”مسائل کی شناخت“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں شرکت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس ملک کے اہم ترین شہری مسائل کی اجتماعی طور پر نشاندہی کے لئے سرکاری اور نجی شعبے کے ماہرین اور سول سوسائٹی کو ایک پلیٹ فارم مہیا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا بنیادی مقصد ان مسائل کے لئے ڈیجیٹل حل تیار کرنے کی کوشش ہے۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں جدت کے حامل مقامی حل تیار کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی بہت صلاحیت موجود ہے تاہم سرکاری شعبے کی طرف سے اکثر مسائل کی شناخت تنہا کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ مسائل کے حل سے متعلق یہ کانفرنس اور بعد ازاں سوک ہیکاتھون کا انعقاد زیادہ پائیدار نتائج فراہم کریں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت پاکستان وسائل کی موثر تقسیم کو یقینی بنانے کے لئے شواہد پر مبنی فیصلہ سازی کے کلچر کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو تسلیم کرتی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ بالآخر یہ عمل عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے، ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے اور مقامی حکومتوں کو مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 19 گھنٹے قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- ایک دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- ایک گھنٹہ قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 2 دن قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 3 دن قبل

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 3 دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 دن قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 دن قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- ایک دن قبل


