Advertisement
پاکستان

9مئی مقدمات، شیخ رشید کی ضمانت منظور

انسداددہشت گردی عدالت کےجج اعجازآصف نےمحفوظ فیصلہ سنایا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 16th 2024, 8:51 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
9مئی مقدمات، شیخ رشید کی ضمانت منظور

9 مئی مقدمات میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اور اُن کے بھتیجے راشد شفیق کی درخواست ضمانت منظورکرلی گئی۔ انسداددہشت گردی عدالت کےجج اعجازآصف نےمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ضمانت منظورکرلی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے شیخ رشید کی جی ایچ کیو اور تھاںہ سول لائن کیس میں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ عدالت نے تھانہ ار اے بازار میں درج مقدمے میں شیخ رشید اور دیگر 25 ملزمان کی ضمانت منظور  کر لی 

عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں گزشتہ روز فریقین کے دلائل مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کیا تھا جبکہ شیخ رشید اور دیگر ملزمان اس کیس میں عبوری ضمانت پر رہا تھے۔

گزشتہ سماعت کے دوران پولیس نے شیخ رشید احمد کو گرفتارکرنے کی استدعا کی گئی تھی، تفتیشی افسر نے عدالت میں شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی 9 مئی کی ویڈیو چلا کر دکھائی تھی۔

یاد رہے کہ9 مئی کے حوالے سے درج مقدمات میں 9 دسمبر 2023 کو شیخ رشید کی عبوری ضمانتوں میں 4 جنوری تک توسیع کی گئی تھی۔انسدادِ دہشت گردی عدالت نے کیسز کا مکمل ریکارڈ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہاربھی کیا تھا۔

آج فیصلے سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگومیں شیخ رشید نے کہا کہ چلے کے بعد طبیعت کافی ناساز ہے، بولنےاورچلنے میں تکلیف ہے لیکن حوصلہ بلند ہے، ہارتا وہ ہے جوحوصلہ ہارتا ہے۔  کورٹ مارشل میں بھی اورکلاشنکوف کیس میں بھی جیل گیا تھا، اب بھی اگرجیل بھیجتے ہیں تو الیکشن جیتیں گے۔

Advertisement
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

  • 33 منٹ قبل
پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

  • ایک دن قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

  • ایک دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

  • 2 دن قبل
خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

  • ایک دن قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

  • 3 دن قبل
پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

  • 2 دن قبل
کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

  • 19 گھنٹے قبل
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 28 منٹ قبل
پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

  • 2 گھنٹے قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  • 2 دن قبل
Advertisement