ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین مشترکہ فضائی مشقوں کے ذریعے تعاون اور تربیتی شعبے کو فروغ دینے پر اتفاق

.jpg&w=3840&q=75)
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے سربراہ پاک فضائیہ، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ جس میں دونوں ممالک کی فضائی افواج کے مابین مشترکہ فضائی مشقوں کے ذریعے تعاون اور تربیتی شعبے کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو اور امریکی سفیر نے پاک فضائیہ اور امریکی فضائیہ کے مابین تربیتی شعبے کے فروغ کے لیے تکنیکی صلاحیتوں اور وفود کے تبادلے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ ملاقات میں پاک فضائیہ کی جانب سے حال ہی میں قائم کردہ ٹیکنو پارکس میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی، جس میں آپریشنل تیاریوں اور کارکردگی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تکنیکی ترقی کو بروئے کار لانے پر اتفاق کیا گیا۔
اہم بیٹھک میں باہمی تعلقات کو تقویت دے کر مشترکہ منصوبوں اور تزویراتی شراکت داری کے لیے باہمی تعاون کے دائرہ کار کی تنظیم نو اور اس امر کے لیے نئی راہیں استوار کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ائیر چیف نے پاکستان اور امریکا کے مابین پہلے سے موجود خوشگوار تعلقات کا احاطہ کرتے ہوئے دونوں اتحادی ممالک کے درمیان پہلے سے موجود ہم آہنگی اور شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو علاقائی امن، سلامتی اور استحکام سے متعلق تمام اہم امور میں باہمی اتفاق رائے پر قائم ہیں۔
امریکی سفیر نے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور موجودہ قیادت کے زیر سایہ پاک فضائیہ کی جانب سے خود انحصاری کے میدان میں کی گئی نمایاں پیش رفت کو سراہا۔

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- ایک دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 8 گھنٹے قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 2 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 دن قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 9 گھنٹے قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 8 گھنٹے قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 دن قبل

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- ایک دن قبل
