Advertisement
پاکستان

پاکستان کی ایران کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی شدید مذمت

دہشت گردی خطے کے تمام ممالک کیلئے مشترکہ خطرہ ہے، دفتر خارجہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 17th 2024, 5:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کی ایران کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی شدید مذمت

پاکستان نے ایران کی جانب سے اپنی فضائی حدود کی بلا اشتعال خلاف ورزی کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی خودمختاری کی یہ خلاف ورزی ناقابل قبول ہے اور اس کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ امر اس سے بھی زیادہ تشویشناک ہے کہ پاکستان اورایران کے درمیان متعدد مواصلاتی ذرائع کی موجودگی کے باوجود یہ غیرقانونی کارروائی ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے پہلے ہی تہران میں ایرانی وزارت خارجہ میں متعلقہ سینئر عہدیدار کیساتھ شدید احتجاج درج کرایا جاچکا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی خودمختاری کی اس صریحاً خلاف ورزی کی شدید مذمت کے لئے ایرانی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان نے ہمیشہ کہا ہے کہ دہشت گردی خطے کے تمام ممالک کیلئے مشترکہ خطرہ ہے جس کے لئے مربوط کارروائی کی ضرورت ہے۔
 
Advertisement
پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

  • 2 دن قبل
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

  • ایک دن قبل
کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

  • 2 دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

  • 3 دن قبل
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • ایک دن قبل
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • ایک دن قبل
پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

  • ایک دن قبل
پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

  • 3 دن قبل
27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

  • 2 گھنٹے قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

  • 2 دن قبل
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • ایک دن قبل
خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

  • 2 دن قبل
Advertisement