الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات کے لئے آئینی تقاضے پورے کر چکا ہے، نگران وزیراعظم
عوام 8 فروری کو اپناحق رائےدہی استعمال کرتےہوئے آئندہ 5 سال کے لئے حکومت کاانتخاب کریں گے، انوار الحق کاکڑ


نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے کہاہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں، عوام 8 فروری کو اپناحق رائےدہی استعمال کرتےہوئے آئندہ 5 سال کے لئے حکومت کاانتخاب کریں گے، معیشت کی بحالی اولین ترجیح ہے، اقتصادی اصلاحات ناگزیر ہیں۔
عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے موقع پر ایک انٹرویو میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات کے لئے آئینی تقاضے پورے کر چکا ہے۔ پاکستان میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں۔ انتخابات کاانعقاد آئینی ذمہ داری ہے جو نگران حکومت خوش اسلوبی سے انجام دے گی۔ پاکستانی عوام کو انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا موقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات کے نتیجے میں عوام آئندہ 5 سال کے لئے اپنے نمائندے منتخب کریں گے۔ پاکستان سمیت دنیا کے کئی خطوں اور ممالک میں جمہوریت ارتقائی مراحل سے گزر رہی ہے جس میں مختلف قسم کے چیلنجز درپیش ہوتے ہیں۔ مغربی ممالک میں بھی جمہوریت اپنے اعلیٰ معیارات پر پورا نہیں اترتی ۔ پاکستان میں عام انتخابات کاجائزہ لینے کے لئے ملکی اور غیر ملکی میڈیاکے نمائندوں کے علاوہ عالمی مبصرین بھی موجود ہوں گے۔
نگران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میڈیا کو مغربی میڈیا سےزیادہ آزادی حاصل ہے۔ مغرب میں میڈیا کے اوپر زیادہ سخت ریگولیشنز ہیں ۔ پاکستان میں سیاسی آزادی ہے ،کسی سیاسی جماعت کا رہنما اپنی سیاسی رائے یا خیالات کی وجہ سے جیل میں نہیں ہے ، جو لوگ جیل میں ہیں وہ انتشار اور ہنگاموں میں ملوث ہیں ، کسی بھی مستحکم جمہوری ملک میں ہنگامے اور انتشار قابل برداشت نہیں ہوتا۔ قانون اور نظام انصاف اپناراستہ اختیار کرے گا۔
انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ معیشت کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے، اقتصادی اعشاریوں کو صحیح سمت میں گامزن کرنے کے لئے اصلاحات کاعمل ناگزیر ہے۔ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کر رہے ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کا ایک مضبوط موقف ہے،پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی بہت ضروری تھی۔ پاکستان گزشتہ چار پانچ دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے،غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی پاکستان کی سکیورٹی کے لئے خطرہ تھے،پاکستان میں جو بھی آ ناچاہے وہ قانونی دستاویزات کے ساتھ آ سکتا ہے۔

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 2 days ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- a day ago

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 3 days ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 2 days ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- a day ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- a day ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- a day ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 3 days ago

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 7 hours ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 2 days ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- a day ago
