Advertisement

اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک نئے معاہدے پر باضابطہ اتفاق

معاہدے کے تحت ادویات اور انسانی بنیادوں پر دوسری اشیاء کا غزہ میں شہریوں تک پہنچنا ممکن ہو سکے گا، قطری وزیر خارجہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 17th 2024, 7:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک نئے معاہدے پر باضابطہ اتفاق

اسرائیل اور حماس کے درمیان قطر کی مدد سے ایک نئے معاہدے پر باضابطہ اتفاق ہو گیا ہے۔ اس معاہدے کے لیے دوحہ اور پیرس کی طرف سے مذاکرات میں سہولت کاری کی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں اجنسی کے مطابق قطری وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کے تحت ادویات اور انسانی بنیادوں پر دوسری اشیاء کا غزہ میں شہریوں تک پہنچنا ممکن ہو سکے گا نیز غزہ میں ادویات کی ترسیل کی راہ میں اسرائیلی رکاوٹوں کے ہٹائے جانے کے بدلے میں اسرائیلی یرغمالیوں کو بھی ادویات کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر کی طرف سے ابھی اس معاہدے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق یرغمالیوں کے لیے یہ ادویات قطر کے نمائندوں کے زریعے بھجوائی جائیں گی جو بعد ازاں اسرائیلی یرغمالیوں کو فراہم ہو سکیں گی۔

واضح رہے تقریباً ڈیڑھ ماہ کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان یہ بالواسطہ پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اس سے پہلے ماہ نومبر کے آخر میں غزہ جنگی وقفوں پر اتفاق کے بدولت 140 کے قریب اسرائیلی یرغمالیوں کو رہائی مل گئی تھی۔

مگر یکم دسمبر سے اسرائیل نے جنگ بندی ختم ہوتے ہی خوفناک بمباریاں شروع کر دیں۔ ابھی بھی تقریبا 132 کے قریب اسرائیلی یرغمالی حماس کی قید میں ہیں، تاہم ان میں سے 25 یا 27 کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ شاید اب زندہ نہیں رہے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی بمابری کے نتیجے میں اب تک 24 ہزار 285  فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ زخمیوں کی تعداد 62 ہزار کے قریب ہے ۔ اسرائیلی فوج نے ایک جانب غزہ کے تقریباً تمام ہسپتالوں کو تباہ کر دیا ہے یا ناکارہ بنا دیا ہے۔ مزید یہ کہ غزہ کے بچے کھچے ہسپتالوں تک ادویات کی ترسیل تو درکنار پانی اور بجلی کی فراہمی بھی روک رکھی ہے۔

Advertisement
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • a day ago
27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

  • 6 hours ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

  • 2 days ago
کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

  • 2 days ago
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • a day ago
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

  • a day ago
پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

  • a day ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

  • 3 days ago
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • a day ago
پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

  • 2 days ago
پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

  • 3 days ago
خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

  • 2 days ago
Advertisement