Advertisement
پاکستان

غیر شرعی نکاح کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نےگواہوں کےبیانات قلمبند کرنے سے روک دیا

عدالت نے خاور مانیکا کو 25 جنوری کےلئے نوٹس جاری کر دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 19th 2024, 7:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
غیر شرعی نکاح کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نےگواہوں کےبیانات قلمبند کرنے سے روک دیا

غیر شرعی نکاح کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف گواہوں کےبیانات قلمبند کرنے سے روک دیا۔

عدت میں نکاح کیخلاف درخواست پرسماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کی۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی اوربشری بی بی کے وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ساری ڈسٹرکٹ جوڈیشری اڈیالہ جیل میں موجود ہے، آج انہوں نےگواہوں کےبیانات ریکارڈ کرنے ہیں۔

اس پر چیف جسٹس ہائیکورٹ نے استفسار کیاکہ گواہوں کےبیان ریکارڈ کرانےکو روک دیتےہیں کیس بتائیں ہے کیا؟ وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے بیان کوبھی مان لیا جائے تو48 دنوں کے بعد نکاح ہوا۔ اس پر جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ عمومی طور پر عدت کا دورانیہ کتنا ہوتا ہے ؟

وکیل نے بتایا کہ عمومی طور پر90 روزدورانیہ ہوتا ہے لیکن مفتی تقی عثمانی نے اس میں وضاحت کی ہے، اس ججمنٹ کے ہوتے ہوئے کمپلینٹ سرے سے بنتی ہی نہیں، یہ بات تسلیم شدہ ہےکہ 496 بی میں دوگواہ موجود نہیں ہیں۔ اس کے باوجود چارج فریم ہوچکا گواہوں کے بیانات آج ریکارڈ کرنے کیلئے رکھا ہوا ہے۔

اسٹیٹ کونسل زوہیب گوندل نے اس موقع پرکہا کہ اس میں راجہ رضوان عباسی صاحب وکیل ہیں ،وہ آجائیں پھر ان کو سن لیا جائے تب تک اسٹے نا دیا جائے۔عدالت نے اس پر سرکاری وکیل سے مکالمہ کیا کہ انہوں نے اپنا کیس بیان کیا ہے، آپ اپنا فتوی لے آئیں دیکھ لیں گے۔

پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عدت کی مدت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔ اس پر جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ فرض کریں کہ اس متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود نہ ہو، قانون کے مطابق تونکاح اگرعدت میں ہوا تووہ بعد میں ریگولرائزہوجاتا ہے۔ اگرنکاح باقاعدہ بھی نہیں ہوتا تواس میں جرم کیا ہے؟ آپ نے اس درخواست میں کیا چیلنج کیا ہے؟

اس پر پی ٹی آئی وکیل نے بتایا کہ ہم نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جاری کئے جانے والے سمن چیلنج کیے ہیں۔ عدالت نے عدت کے دوران نکاح کیس میں گواہان کے بیانات قلمبند کرنے سے روکتے ہوئے شکایت کنندہ خاور مانیکا کو 25 جنوری کیلئے نوٹس جاری کر دیئے

عدالت ننکاح کیس میں گواہوں کےبیانات ریکارڈ کرنے سے روکتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی۔

Advertisement
نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ  کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

  • 15 گھنٹے قبل
ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

  • ایک دن قبل
پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

  • 9 گھنٹے قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

  • 2 دن قبل
اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور

  • ایک دن قبل
سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • 14 گھنٹے قبل
مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

  • 16 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

  • 13 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 9 گھنٹے قبل
Advertisement