Advertisement
پاکستان

پاکستان کی آدھی تاریخ ڈکٹیٹر شپ میں گزری، جسٹس اطہر من اللہ

جج کو کسی بھی تنقید سے گھبرانا نہیں چاہیے، یہی عدلیہ کا امتحان ہے، جسٹس سپریم کورٹ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 20th 2024, 7:31 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کی آدھی تاریخ ڈکٹیٹر شپ میں گزری،  جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آدھی تاریخ ڈکٹیٹر شپ میں گزری جس میں آزادی رائے ممکن نہیں۔ بدقسمتی سے پاکستان میں ایک عرصہ ڈکٹیٹر شپ رہی، وقت کے ساتھ سچائی خود سامنے آتی ہے،سچ کو پنپنے دیا ہوتا تو پاکستان دولخت نہ ہوتا۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ پاکستان کی آدھی تاریخ ڈکٹیٹر شپ میں گزری ہے، آغاز سے ہی آزادی صحافت پر قدغنیں لگی ہیں۔ جج کو کسی بھی تنقید سے گھبرانا نہیں چاہیے،یہی عدلیہ کا امتحان ہے، جج تنقید کا اثر لے تو یہ حلف کی خلاف ورزی ہے۔ ہر تنقید کرنے والے کا عدالت پر اعتماد ہونا چاہیے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ڈکٹیٹر شپ میں آزادی اظہار رائے ممکن ہی نہیں، اظہار رائے میں صحافیوں کا کلیدی کردار ہے۔ اگر کوئی غلط کہتا ہے تو وہ خود بے نقاب ہو جائے گا۔ ہم جوابدہ ہیں، اظہار رائے کو بلند رکھنے کے لیے کوڑے بھی کھائے ہیں۔ کسی خاتون یا بچے کی شناخت ظاہر کرنا صحافی قواعد کے خلاف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اظہار رائے کو کبھی دبانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے،1971 میں مغربی پاکستان کے لوگوں کی یکسر الگ تصویر دکھائی گئی، سچ کو ہمیشہ دبانے کی کوشش کی گئی، سچ دباتے دباتے آج اس صورتحال پر پہنچے ہیں۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ میں نے کبھی کسی کی پرواہ نہیں کی، بحیثت جج ہم پبلک پراپرٹی ہیں، ہمارے فیصلے خود سچ ثابت کریں گے، جھوٹ جتنا بھی بولاجائے آخرکار سچ سامنے آجاتا ہے، سچ کو پنپنے دیا ہوتا تو پاکستان دولخت نہ ہوتا۔ اظہار رائے کو پہچانا ہوتا تو ملک دولخت نہ ہوتا اور نہ لیڈر پھانسی لگتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اظہار رائے ہوگا تو ہم عظیم قوم بن سکتے ہیں، معاشرہ مرضی کا فیصلہ اور مرضی کی گفتگو چاہتا ہے۔

Advertisement
مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

  • 2 دن قبل
پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 20 گھنٹے قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 19 گھنٹے قبل
نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ  کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

  • 2 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 15 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

  • 2 دن قبل
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

  • 3 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 17 گھنٹے قبل
سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 20 گھنٹے قبل
Advertisement