اسرائیلی فوج کا شام کے دارالحکومت دمشق میں فضائی حملہ، ایرانی کمانڈر سمیت 5افراد ہلاک
حملے کے وقت عمارت میں ایران کے حمایت یافتہ گروپوں کے نمائندوں کا اجلاس ہو رہا تھا


اسرائیلی فوج نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے قریب واقع ایک عمارت پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک انٹیلی جنس کمانڈر سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ حملے کے وقت عمارت میں ایران کے حمایت یافتہ گروپوں کے نمائندوں کا اجلاس ہو رہا تھا۔
اسرائیلی فضائیہ نے دمشق کے علاقے ماذے میں اس عمارت پر میزائل داغے جس میں شامی حکومت کے ایرانی مشیر مقیم تھے۔مشرق وسطٰی میں ایران کے ایک حمایت یافتہ گروپ سے تعلق کے حامل سرکاری افسر نے بتایا ہے کہ جس عمارت پر حملہ کیا گیا وہ ایرانی پاس دارانِ انقلاب کے افسران کے زیر استعمال تھی۔
بحیرہ احمر میں اور اس کے باہر اسرائیلی تجارتی جہازوں اور اسرائیلی علاقوں کو راکٹوں اور میزائلوں سے نشانہ بنائے جانے پر اسرائیل نے حزب اللہ اور دیگر ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔ یمن کی حوثی ملیشیا کو امریکی فوج نے نشانے پر لیا ہے۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 4 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 4 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- ایک دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- ایک دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- ایک دن قبل









