پولیس نے مقتول اسامہ کے والد کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا


کراچی میں شادی والے گھر صف ماتم بچھ گیا، ایک روز قبل دولہا کو قتل کر دیا گیا۔ مقتول اسامہ کی لاش گزشتہ روز عوامی کالونی کورنگی سے برآمد ہوئی تھی۔پولیس نے والد کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ایف آئی آر میں مقتول کے والد نے پولیس کو بتایا کہ میرے بیٹے اسامہ کو اس کا دوست طلحہ اپنی کار میں لے کر گیا تھا، جمعے کو بیٹے کی مایوں کے لیے دلہن کے گھر جانا تھا، دلہن کے گھر سے واپس آئے تو اسامہ گھر پر موجود نہیں تھا۔
اسامہ کو کال کی تو نمبر بند تھا، بعدازاں پولیس کو اس کی لاش ملی، اسپتال میں لاش دیکھی تو بیٹے کو شناخت کیا۔ والد نے پولیس کو بیان دیا کہ طلحہ نے ہی اس کے بیٹے کو قتل کیا ہے۔
دوسری جانب پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کرلی ہے، گاڑی سے خون کے نمونے بھی حاصل کرلیے گئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق طلحہ نے دیگردو ساتھیوں کے ہمراہ اسامہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا، طلحہ حراست میں ہے جبکہ دیگر دو فرار ملزمان کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- a day ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- a day ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago





