2018 کے الیکشن سے پہلے اندارہ ہو گیا تھا کہ معاملات کس طرف جا رہے ہیں، رانا ثناء اللہ
8 فروری کے بعد مسلم لیگ ن حکومت بنائے گی، صدر مسلم لیگ ن پنجاب


سابق وزیرداخلہ و رہنما مسلم لیگ (ن) راناثنااللہ نے کہا ہے کہ 2018 کے الیکشن سے پہلے اندارہ ہو گیا تھا کہ معاملات کس طرف جا رہے ہیں، 8 فروری کے بعد مسلم لیگ ن حکومت بنائے گی۔ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات معمول کی بات ہے۔
فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ ختم ہوئی، بحران کی ذمہ داری اُن پر ہے جنہوں نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کیا۔ 2018 کے انتخابات کا نتیجہ سننے سے پہلے ہی معلوم تھا کہ کیا ہونے والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سازش کے تحت ایک شخص کو ملک پر مسلط کیا گیا، پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات معمول کی بات ہے، تمام امیدواروں کومیرٹ پرٹکٹ دیئے،بھرپور کوشش ہےکہ کسی کوناراض نہ کریں لیکن یہ انتخابی مہم ہے۔
صدر مسلم لیگ ن پنجاب نے مزید کہا کہ میرے خلاف بڑا گھٹیا مقدمہ بنایا گیا، مجھے کہا گیا آپ خاموش ہو جائیں ورنہ انجام اچھا نہ ہو گا، ہم نے تو کوئی پریس کانفرنس نہیں کی ، گرفتاریاں سہہ کر بھی لیڈر شپ سے وفا نبھائی، ٹکٹوں کی تقسیم پر ایسا نہیں ہوسکتا کہ گلے شکوے نہ ہوں، ہمارے کارکنان نے ہمیشہ احتجاج کے دوران ڈسپلن کا راستہ اپنایا۔
سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل صرف اور صرف ن لیگ ہے، ہمیں بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کے ملک کی ترقی میں حصہ ڈالیں ۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- a day ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

