سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہاکہ اس طرح یہ تنازعہ طوالت اختیار کرے گا جو عالمی امن وسلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہے


اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی غیرمشروط رہائی کا مطالبہ دہرایا ہے ، آج یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں ختم ہونے والے غیروابستہ تحریک کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل نے کہاکہ اس جنگ سے اقوام متحدہ بھی متاثر ہوا ہے اوراس کے عملے کے 152 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ لوگ نہ صرف بموں اور گولیوں سے بلکہ خوراک اور پینے کیلئے صاف پانی نہ ملنے سے بھی مررہے ہیں ہسپتالوں میں بجلی اور دوائیں نہیں ہیں اور لوگ جنگ سے بچنے کیلئے زمینوں کے انتہائی چھوٹے ٹکڑوں کی طرف تھکا دینے والے سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اس طرح یہ تنازعہ طوالت اختیار کرے گا جو عالمی امن وسلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہے ۔
انہوں نے فرسودہ ، غیرمنصفانہ اورغیر شفاف عالمی مالیاتی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ بھی دہرایا تاکہ اس سے تمام ملکوں کو فائدہ ہو اور حکومتوں پرزوردیا کہ وہ تعلیم ، صحت، غذائیت اور سماجی تحفظ کے نظاموں پرخرچ کریں۔

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago





