Advertisement
پاکستان

فواد چوہدری کا انتخابات کا بائیکاٹ، الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

انتخابات میں آئین کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، فواد چوہدری

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 22nd 2024, 5:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فواد چوہدری کا انتخابات کا بائیکاٹ، الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

فواد چوہدری نے عام انتخابات 2024 کا بائیکاٹ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو لکھ دیا۔

فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن لکھے گئے خط میں کہا کہ انتخابات میں آئین کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔الیکشن میں چناؤ ہی نہ ہو تو ایسے انتخابات کے کیا معانی ہیں؟

فواد چوہدری نے خط میں شکوہ کیا کہ میرے بھائی کاغذات نامزدگی جمع کرانے گئے تو انہیں گرفتار کر لیا گیا، مجھے گرفتار کیا گیا کہ میں الیکشن سے دستبردار ہوجاؤں، ہمارے کارکنوں کو ڈرایا دھمکایا گیا اور گرفتار کیا گیا، بلا جواز ہمارے کاغذات نامزدگی مسترد کئےگئے۔

فواد چوہدری نے خط میں لکھا کہ میرے بھائی کے کاغذات منظورہوئے، لیکن نیب نے انہیں میرے ساتھ شریک ملزم بنادیا۔  الیکشن کمیشن فرائض کی انجام دہی میں ناکام ہو گیا ہے، الیکشن کمیشن سے استعفے کا مطالبہ کرنا وقت کا ضیاع ہے۔

انہوں نے لکھا کہ میں خود تمام سختیاں برداشت کرنے کے لیے تیار ہوں، اپنے ووٹرز، دوستوں اور خاندان کو مزید مصیبت میں مبتلا کرنا مناسب نہیں۔ موجودہ حالات میں انتخابات کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ فواد چوہدری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 اور 61 جہلم سے امیدوار تھے۔

Advertisement
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 5 گھنٹے قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 4 گھنٹے قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 4 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 4 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
Advertisement