Advertisement
پاکستان

تمام مفروضے اور افواہیں دم توڑ چکی، انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے، نگران وزیر اطلاعات

8 فروری کو پاکستان کے عوام اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے، مرتضیٰ سولنگی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 22nd 2024, 5:29 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
تمام مفروضے اور افواہیں دم توڑ چکی، انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے، نگران وزیر اطلاعات

نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے تمام مفروضے اور افواہیں دم توڑ چکی ہیں، 8 فروری 2024ءکو صبح 8 بجے پولنگ اسٹیشنز کھلیں گے اور پاکستان کے عوام اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) کے زیر اہتمام اصلاحاتی منشور کے اجراءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 17 اگست 2023ءکو نگران کابینہ کے حلف اٹھانے کے بعد سے مسلسل یہی کہہ رہے ہیں کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے اور الیکشن کمیشن کو معاونت فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، انتخابات کے بروقت انعقاد کے حوالے سے کسی کو شک و شبہ نہیں ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے میڈیا کی ذمہ داری پہلے سے زیادہ بڑھ جاتی ہے، میڈیا کو اس ضمن میں ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرنا ہوگی۔ ملک کو معیشت، خارجہ پالیسی، ٹیکس اصلاحات، صحت، تعلیم اور آبادی میں اضافے جیسے مسائل اور چیلنجز درپیش ہیں، زراعت ملک کی جی ڈی پی کا ایک چوتھائی حصہ ہے لیکن اس شعبہ سے ٹیکس کی وصولی بہت کم ہے۔

نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کا اصل کام قانون سازی اور ملک کے پیچیدہ مسائل کو حل کرنا ہے، دعوؤں اور وعدوں کی تکمیل سیاسی جماعتوں کا کام ہے۔ سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوری رویوں کی ضرورت ہے، کچھ دن پہلے ایک عدالتی فیصلے سے ایک نظیر قائم ہوئی ہے کہ جماعتوں کے اندر انتخابات اور جمہوری رویے ہونے چاہئیں۔ 

Advertisement
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 5 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 4 گھنٹے قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 5 گھنٹے قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 6 گھنٹے قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
Advertisement