مذکورہ فوجی نے بیرک کے ہاسٹل میں پہنچ کر آرام کر تے ہوئے فوجیوں پر فائرنگ کی تھی


ایرانی فوجی اہلکار نے گذشتہ روز جنوب مشرقی شہر کرمان میں اپنے ساتھی فوجیوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
سرکاری ٹی وی کے مطابق مذکورہ فوجی نے بیرک کے ہاسٹل میں پہنچ کر آرام کر تے ہوئے فوجیوں پر فائرنگ کردی، ٹی وی رپورٹ کے مطابق مشتبہ فوجی کی جان لیوا فائرنگ کا مقصد فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا ہے، حملہ آور فوجی کی شناخت سمیت کوئی اور تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
<p">ایرانی فوجیوں پر فائرنگ کا یہ واقعہ دارالحکومت تہران کے جنوب مشرق میں 830 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شہر کرمان میں پیش آیا ہے، جہاں اس ماہ کے شروع میں ایک بم حملے میں 94 افراد مارے گئے تھے۔ فائرنگ کرنے والے فوجی اہلکار کی تلاش جاری ہے۔ <p">اس ماہ کے شروع میں کرمان میں دو مہلک دھماکے ہوئے تھے، جس میں عراق میں 2020 میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کی تقریب کے دوران 94 افراد ہلاک اور سیکڑوں دیگر زخمی ہوگئے تھے، ان بم دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔
ایران میں 19 سال یا اس سے زیادہ عمر کے مردوں کے لیے 24 ماہ تک کی فوجی خدمات لازمی ہیں، ایران میں فوجی اڈوں پر اسی نوعیت کی فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔
2022 میں ایک ایرانی فوجی نے ملک کے جنوب میں سڑک کے کنارے ایک پولیس اسٹیشن میں دوسرے فوجی اور تین پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 9 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 7 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 7 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 7 hours ago





