Advertisement
علاقائی

حلقہ این اے 83 اور 85 سرگودھا میں انتخابات ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن منسوخ

الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل جاری رکھنے کی ہدایت کر دی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 22nd 2024, 6:00 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
حلقہ این اے 83 اور 85 سرگودھا میں انتخابات ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن منسوخ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 83 اور 85 سرگودھا میں انتخابات ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن منسوح کر دیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں امیدوار کے انتقال پر این اے 83 اور 85 میں انتخابات ملتوی ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ اس دوران درخواستگزار امیدوار ن لیگ ذوالفقار علی بھٹی سمیت ڈی آر او سرگودھا اور ریٹرننگ افسران الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

لیگی امیدوار نے الیکشن کمیشن میں مؤقف اپنایا کہ وفات پانے والے امیدوار کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ 15 جنوری کا ہے، جبکہ صادق علی کی وفات دو جنوری کو ہوئی، ڈی سی سرگودھا نے معاملہ کی انکوائری بھی کروائی ہے، درخواست ہے کہ انتخابات ملتوی نہ کیے جائیں۔ اس معاملہ میں دوحلقوں میں انتخابات ملتوی کروانے کیلئے سازش ہے۔

ڈی آر او سرگودھا نے کمیشن میں بیان دیا کہ انکوائری میں ثابت ہوگیا ہے کہ صادق علی کی وفات 2 جنوری کو ہوئی ، انکوائری میں صادق علی کی والدہ، بیٹی اورامام مسجد کا بیان ریکارڈ کیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سوال کیا کہ انتخابات ملتوی کرنے سے پہلے آر او نے انکوائری کیوں نہیں کی؟

جس پر ریٹرننگ افسر نے کہا کہ ثابت ہوچکا ہے کہ صادق علی کی وفات 2 جنوری کو ہوئی تھی، ہمیں جعلی ڈیٹھ سرٹیفکیٹ فراہم کیا گیا تھا۔ سیکرٹری یونین کونسل نے کہا کہ ہم نے نمبردارکی تصدیق اور بیٹے کی درخواست پرڈیتھ سرٹیفیکیٹ جاری کیا تھا۔ جس پر نمبردار کا کہنا تھا کہ  میرے جعلی دستخط کئے گئے۔

دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے سیکرٹری یونین کونسل کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ایک توغلط کام کرتے ہو اور یہاں آ کر بحث کرتے ہو۔ چیف الیکشن کمشنر نے سیکرٹری یونین کونسل کے خلاف ڈی سی سرگودھا کو کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس شخص کونوکری سے برخاست کرنا چاہیے۔

امام مسجد نے کمیشن میں بیان دیا کہ میں نے صادق علی کی نماز جنازہ 3 جنوری کو پڑھائی۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن نے این اے 83 اور این اے 85 میں انتخابات ملتوی کرنے کے ریٹرننگ افسران کے نوٹیفکیشن منسوخ کرتے ہوئے دونوں حلقوں میں انتخابی عمل جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔

Advertisement
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 5 گھنٹے قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 5 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 7 گھنٹے قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 6 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 9 منٹ قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 دن قبل
Advertisement