Advertisement

ایرانی فوجی کی اپنے ساتھیوں پر فائرنگ ، 5 فوجی اہلکار ہلاک

مذکورہ فوجی نے بیرک کے ہاسٹل میں پہنچ کر آرام کر تے ہوئے فوجیوں پر فائرنگ کی تھی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 22nd 2024, 6:14 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایرانی فوجی  کی اپنے ساتھیوں پر فائرنگ ، 5 فوجی اہلکار ہلاک

ایرانی فوجی اہلکار نے گذشتہ روز جنوب مشرقی شہر کرمان میں اپنے ساتھی فوجیوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق مذکورہ فوجی نے بیرک کے ہاسٹل میں پہنچ کر آرام کر تے ہوئے فوجیوں پر فائرنگ کردی، ٹی وی رپورٹ کے مطابق مشتبہ فوجی کی جان لیوا فائرنگ کا مقصد فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا ہے، حملہ آور فوجی کی شناخت سمیت کوئی اور تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

<p">ایرانی فوجیوں پر فائرنگ کا یہ واقعہ دارالحکومت تہران کے جنوب مشرق میں 830 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شہر کرمان میں پیش آیا ہے، جہاں اس ماہ کے شروع میں ایک بم حملے میں 94 افراد مارے گئے تھے۔  فائرنگ کرنے والے فوجی اہلکار کی تلاش جاری ہے۔ <p">اس ماہ کے شروع میں کرمان میں دو مہلک دھماکے ہوئے تھے، جس میں عراق میں 2020 میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کی تقریب کے دوران 94 افراد ہلاک اور سیکڑوں دیگر زخمی ہوگئے تھے، ان بم دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

ایران میں 19 سال یا اس سے زیادہ عمر کے مردوں کے لیے 24 ماہ تک کی فوجی خدمات لازمی ہیں، ایران میں فوجی اڈوں پر اسی نوعیت کی فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔

2022 میں ایک ایرانی فوجی نے ملک کے جنوب میں سڑک کے کنارے ایک پولیس اسٹیشن میں دوسرے فوجی اور تین پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔

Advertisement
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 7 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک گھنٹہ قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 6 گھنٹے قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 6 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 8 گھنٹے قبل
Advertisement