Advertisement
پاکستان

آرمی چیف کی چینی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات

چین کے درمیان تعلقات علاقائی امن واستحکام اور دونوں ملکوں کے عوام کی خوشحالی کی مشترکہ مفاہمت پر قائم ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 23rd 2024, 4:03 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
آرمی چیف کی چینی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات

راولپنڈی : چین کے نائب وزیرخارجہ سن سے  راولپنڈی میں فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چین کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کی تذویراتی شراکت داری سدا بہار ہے۔

انہوں نے علاقائی امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کیلئے سیکورٹی کے انتظامات پر چین کے اطمینان کا اظہار کیا۔

دورے پر آئے معزز مہان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بری فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات علاقائی امن واستحکام اور دونوں ملکوں کے عوام کی خوشحالی کی مشترکہ مفاہمت پر قائم ہیں۔

Advertisement