ملزم والد کا تعلق قوم پرست عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سے بتایا جارہا ہے


پشاور: 8 فروری 2024 کو ہونے والے آئندہ عام انتخابات میں کون سی سیاسی جماعت کا جھنڈا لہرانا ہے اس پر اتفاق نہ ہونے پر باپ نے بیٹے کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تنازع اس وقت شروع ہوا جب حال ہی میں قطر سے واپس آنے والے بیٹے نے گھر پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جھنڈا آویزاں کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نصیر فرید کا کہنا تھا کہ والد نے بیٹے کو گھر پر پی ٹی آئی کا جھنڈا لگانے سے روکا لیکن بیٹے نے اسے اتارنے اور پی ٹی آئی کی حمایت کرنے سے انکار کردیا۔
نصیر نے مزید بتایا کہ لڑائی بڑھ گئی اور غصے میں باپ نے گھر سے بھاگنے سے پہلے اپنے 31 سالہ بیٹے پر پستول چلا دیا۔ بیٹا ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
واضح رہے کہ پولیس ملزم والد کو تلاش کر رہی ہے جس کا تعلق قوم پرست عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سے تھا اور اس نے پہلے اپنا جھنڈا بھی آویزاں کیا تھا۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 7 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 9 منٹ قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 5 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 5 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 6 گھنٹے قبل





