ملزم درہ آدم خیل سے اسلحہ پنجاب کے مختلف شہروں میں اسمگل کر رہا تھا


راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے خودکار اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔اے این ایف ترجمان نے بدھ کو جاری بیان میں بتایا کہ ٹول پلازہ اٹک کے قریب دوران تلاشی ٹیوٹا ہائی ایس سے بھاری تعداد میں خودکار اسلحہ برآمد ہوا۔
اسلحہ میں 10 کلاشنکوف، 2 شاٹ گن، 5 عدد 30 بور پسٹل شامل ہیں جبکہ ایک بریٹا پسٹل، 33 کلاشنکوف میگزین اور شاٹ گن کے میگزین بھی برآمد کئے گئے۔ اس موقع پر گاڑی میں سوار میانوالی کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ خودکار اسلحہ کا دہشت گردی میں ممکنہ استعمال خارج ازامکان نہیں تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
اے این ایف نے خودکار اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دیابتدائی معلومات کے مطابق ملزم درہ آدم خیل سے اسلحہ پنجاب کے مختلف شہروں میں اسمگل کر رہا تھا۔گرفتار ملزم کواسلحہ سمیت قانونی کارروائی کے لئے اٹک پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 4 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 5 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 5 گھنٹے قبل





