پیرس میں پاکستانی سفارت خانے میں دیہی خواتین کی دستکاری اور انٹرپرینوئرز کے اعزاز میں فیشن شو کا انعقاد
پاکستان میں فیشن ہمیشہ سے روایت اور جدیدیت کا دلکش امتزاج رہا ہے، عاصم افتخار


پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستانی سفارت خانے دیہی خواتین کی دستکاریوں اور انٹرپرینوئرز کے اعزاز میں فیش شو کا اہتمام کیا۔
پیرس میں پاکستانی سفارت خانے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق معروف ڈیزائنر عمر منصور اور کاروان کرافٹس فاؤنڈیشن کے اشتراک سے منعقدہ فیشن شو ’’ثقافت سے لباس‘‘ میں فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور ملکی ترقی اور پاکستان میں لاکھوں افراد کے خوابوں کی تکمیل میں دیہی خواتین بشمول دستکاروں اورانٹرپرینوئرزکے کردار پر روشنی ڈالی۔
عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین کو تہذیب کا گہوارہ کہا جاتا ہے اور پاکستان رنگین، ورسٹائل اور صوفیانہ فنون اور دستکاری کا ایک بڑ ا اور بھرپور ورثہ رکھتا ہے۔پاکستانی سفیر نے’’ثقافت سے لباس‘‘کے سفر کو اجاگر کرتے ہوئے نے فیشن شو کے شراکت داروں کا تعارف کرایا اور کہا کہ کاروان کرافٹس فاؤنڈیشن پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے کوشاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمر منصور نے تخلیقی ڈیزائننگ اور اعلی ٰمعیار کے ذریعے نوجوان نسل کے وژن اور کام کو تبدیل کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فیشن ہمیشہ سے روایت اور جدیدیت کا دلکش امتزاج رہا ہے۔
پاکستانی سفیر نے اس موقع پر مہمانوں کو پاکستان کے ہاتھ سے بنے ہوئے کپڑوں اور ٹیکسٹائل کے بھرپور ورثے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فیشن ڈیزائنر پیچیدہ کڑھائی، بلاک پرنٹنگ، اجرک، پھولکاری ، چنری سازی اور رلی جیسی فنکارانہ تکنیکوں کو عصری ڈیزائنوں میں شامل کر کے انہیں ایک تازہ اور جدید رخ دے رہے ہیں۔
عاصم افتخار نے کہا کہ فیشن ایک فوری زبان ہے جس سے مختلف ثقافتوں کے درمیان رابطے میں مدد مل سکتی ہے۔فرانس اور پاکستان فیشن کے حوالے سے ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں ، فرانس لباس کے فیشن کے حوالہ سے دنیا بھر کا مرکز ہے جبکہ پاکستان دنیا کے مشہور برانڈز کے لئے عمدہ لباس تیار کرتا ہے۔

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 4 hours ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 3 hours ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 4 hours ago



