سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما طاہر صادق اور عمر اسلم کو بھی انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی


سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ انتخابات میں حصہ لینا بنیادی حق ہے، کسی شخص کو بنیادی حق سے محروم کرکے سزا دے رہے ہیں۔
سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما عمر اسلم اور طاہر صادق کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت کی
جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ مفرور ہونے کی بنیاد پر کسی کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا، الیکشن لڑنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے، کہاں لکھا ہے کہ مفرور شخص الیکشن نہیں لڑ سکتا؟بغیر قانون کسی کو بنیادی حق سے کیسے محروم کیا جا سکتا ہے۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ مفرور یا اشتہاری قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوتا ہے اس لیے انتخابات نہیں لڑ سکتا۔
جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے،کسی کو مفرور ہونے کی بنیاد پر الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا، انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔عوام کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں، احتساب عوام نے کرنا ہے الیکشن کمیشن نے نہیں۔
جسٹس منصور نےسوال کیا کہ عمر اسلم کے کاغذات نامزدگی کیوں مسترد ہوئے؟ کیا عمر اسلم اشتہاری ہیں؟ اس پر وکیل علی ظفر نے بتایا کہ عمر اسلم حفاظتی ضمانت حاصل کر کے ضمانت قبل ازگرفتاری پر ہیں، ان کی انتخابات لڑنے کی ایک آئینی درخواست مسترد اور دوسری منظور ہوئی۔
جسٹس جمال مندوخیل نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا یا عدالتیں کہ کون اشتہاری ہے یا نہیں؟
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن پاکستان کے عوام کو جوابدہ ہے یا امیدواروں کو؟ الیکشن کمیشن نے پاکستان کی عوام کو جواب دینا ہے۔
دوران سماعت الیکشن کمیشن حکام نے عدالت کو بتایا کہ بیلٹ پیپرز چھپنا شروع ہوچکے اب تبدیلی ممکن نہیں ہو گی، اس پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ بیلٹ پیپر چھپنا شروع ہوگئے تو کیا امیدواروں کو بنیادی حق سے محروم کر دیں؟
جسٹس منصور نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو معلوم ہونا چاہیے تھا کہ عدالتوں میں کیسز آئیں گے۔
بعدازاں سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما طاہر صادق اور عمر اسلم کو بھی انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی ہے،
واضع رہے کہ عمر اسلم نے این اے 87 خوشاب سے جبکہ طاہر صادق نے این اے 49 اٹک سے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں۔
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 10 hours ago

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- a day ago

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 2 days ago

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 2 days ago

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 15 hours ago

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- a day ago

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- a day ago

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 11 hours ago
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 16 hours ago

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- 16 hours ago

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 17 hours ago




