جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا
وزیراعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاک فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان اور دیگر اعلیٰ حکام تقریب میں شریک ہوئے


جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی، جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان سے حلف لیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاک فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان اور دیگر اعلیٰ حکام تقریب میں شریک ہوئے۔
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس محمد یحییٰ آفریدی، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت وفاقی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ بھی حلف برداری تقریب میں موجود تھے۔
گزشتہ روز وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین خان کی تقرری کی منظوری دی، وزارت قانون و انصاف نے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جسٹس امین الدین خان آئینی بنچ کے سربراہ تھے، انہوں نے 30 نومبر کو عہدہ سے ریٹائر ہونا تھا، دوسری جانب 27 ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد آئینی عدالت کے 6 ججز اسلام آباد ہائیکورٹ میں حلف اٹھائیں گے۔
آئینی عدالت کے 6 ججز کی تقریب حلف برداری کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز اور ایڈمن بلاک کے درمیان اوپن ایریا میں انتظامات کئے گئے ہیں۔
وفاقی آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین دیگر ججز سے حلف لیں گے، ممکنہ ججز میں جسٹس عامر فاروق، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس کے کے آغا شامل ہیں، جسٹس روزی خان، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس علی باقر نجفی بھی ممکنہ ججز میں شامل ہیں۔

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی مسلم فیملی لاز آرڈیننس کے سیکشن 6 کی خلاف ورزی ہے،سپریم کورٹ
- 20 گھنٹے قبل

لاہور: گلبرگ میں آتشزدگی کا معاملہ، نجی ہوٹل کے مالک سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج
- 19 گھنٹے قبل

وفاقی وزیر داخلہ کا ژاو شیرین کی چینی قونصل جنرل کی حیثیت سے خدمات کو خراج تحسین
- 20 گھنٹے قبل

خیبرپختوانخوامیں آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ونٹر انٹرنشپ پروگرام جاری
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان نے اپنی دانشمندانہ اور اسٹریٹجک سفارتکاری کے ذریعے امریکا کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت دی، عالمی جریدہ
- 16 گھنٹے قبل

غزہ پیس بورڈ میں اس امید کے ساتھ شمولیت اختیارکی کہ غزہ میں امن قائم ہوگا،وزیر اعظم
- 20 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت نے وادی تیرہ کو فوج کے احکامات پر خالی کرانے کی بے بنیاد خبروں کی تردید کردی
- 19 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا منی سوٹا کے گورنر اور میئر پرلوگوںکو بغاوت کے لیے بھڑکانے کا الزام
- 19 گھنٹے قبل

وادی تیراہ میں شدید برفباری، پاک فوج کی مؤثر ریلیف سرگرمیاں جاری
- 20 گھنٹے قبل

اگر وادی تیراہ کو خالی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا تو پختون قوم کا جرگہ بلاؤں گا، سہیل آفریدی
- 13 گھنٹے قبل

پنجگور: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 3 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
- 17 گھنٹے قبل

ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سےحکومت جو بھی فیصلہ کریگی،من و عن عمل کریں گے،محسن نقوی
- 16 گھنٹے قبل








