اس نئے ماڈل میں چیٹ جی پی ٹی کو زیادہ بہتر بنایا گیا ہے تاکہ صارفین کو چیٹ جی پی ٹی ایک بات کرنے والے اے آئی چیٹ بوٹ سے زیادہ اہم محسوس ہو


اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5.1 آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل متعارف کرا دیا ہے جس میں چیٹ جی پی ٹی کے انسٹنٹ اور تھنکنگ ورژنز کو باہم ملا دیا گیا ہے۔
کمپنی نے کچھ عرصے قبل جی پی ٹی 5 اے آئی ماڈل متعارف کرایا تھا اور اب نئے ورژن میں لچکداری، شفافیت اور ردعمل پر توجہ مرکوز کی گئی۔اس نئے ماڈل میں چیٹ جی پی ٹی کو زیادہ بہتر بنایا گیا ہے تاکہ صارفین کو چیٹ جی پی ٹی ایک بات کرنے والے اے آئی چیٹ بوٹ سے زیادہ اہم محسوس ہو۔
جی پی ٹی 5.1 انسٹنٹ بیشتر افراد کے لیے بائی ڈیفالٹ ماڈل ہوگا۔ جی پی ٹی 5.1 تھنکنگ زیادہ پیچیدہ ٹاسکس کے لیے بہترین ماڈل ثابت ہوگا اور اکٹھے ملکر یہ دونوں جی پی ٹی 5 کے حوالے سے صارفین کی جانب سے کی جانے والی شکایات کا ازالہ کریں گے۔
ان ماڈلز سے ہٹ کر اوپن اے آئی کی جانب سے پہلے سے زیادہ بہتر ٹون کنٹرول سسٹم بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔ چیٹ جی پی ٹی میں پرسنلٹی فیچر کچھ ماہ قبل متعارف کرایا گیا تھا مگر اب اس کا استعمال آسان ہو جائے گا جبکہ صارفین اسے رئیل ٹائم میں ایڈجسٹ کرسکیں گے۔
آپ چیٹ جی پی ٹی کے ردعمل کی ٹونز اور اسٹائلز کو منتخب کرسکیں گے اور ان کا اطلاق فوری طور پر تمام چیٹس پر ہوگا۔ یہ نیا اے آئی ماڈل 3 ماہ تک پرانے ماڈلز کے ساتھ دستیاب ہوگا اور صارفین کو تمام ورژنز کا موازنہ کرنے میں مدد ملے گی اور وہ اس پر فیڈ بیک دے کر فیصلہ کرسکیں گے کہ ان کے لیے کونسا ماڈل بہترین ہے۔
اوپن اے آئی کو ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین ان ماڈلز کو پہلے دیکھ سکیں گے جبکہ جلد مفت صارفین کو بھی یہ سہولت دستیاب ہوگی۔
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 14 hours ago
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 15 hours ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- a day ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 4 days ago

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 18 hours ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- a day ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 2 days ago
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 14 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 days ago
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 14 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 2 days ago
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 14 hours ago




