122 کلو گرام منشیات برآمد، 12 ملزمان گرفتار


راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 11 کارروائیوں میں 122 کلو گرام منشیات برآمدکرکے 12 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔
اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق رنگ روڈ پشاور کے قریب سے 36 کلو گرام افیون برآمدکی گئی۔
لبرٹی چوک لاہور کے قریب سے 22 کلو گرام میتھا ڈون برآمدکر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔طورخم روڈ خیبر سے 18 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔فیصل آباد روڈ کے قریب سے 12 کلو گرام چرس اور 7 کلوگرام افیون برآمدکرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
بلوچستان میں ملزم سے 10 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔حیدرآباد میں قاسم آباد کے قریب ملزم سے 7 کلوگرام چرس، 100 گرام ہیروئن اور 50 گرام آئس برآمد کی گئی ۔ لیبر کالونی پشاور کے قریب سے 3.6 کلوگرام چرس برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ کارگو آفس لاہور میں کراچی کے لئے بھیجے گئے پارسل سے 2 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔
لاہور میں کوریئر آفس سے 2 کلوگرام آئس برآمدکرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ گلگت میں ملزم سے 1.4 کلو گرام چرس،تین 30 بور پستول بمعہ 7 میگزین اور 15 راؤنڈ برآمدکیے گئے ۔ دینہ، جہلم میں دو ملزمان سے 900 گرام چرس برآمدکی گئی ۔ترجمان اے این ایف نے بتایاکہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 4 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 4 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 38 minutes ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- a day ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- a day ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 9 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago







