پی ٹی آئی سندھ کے صدر کا چیف الیکشن کمشنر اور ممبران پر آرٹیکل 6 لگانے کا مطالبہ


پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے چیف الیکشن کمشنر کو اِنک ریموور بھجوا دیئے۔
پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ فارم 45 میں وائٹو کے استعمال سے بدنامی ہورہی ہے، نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے، چیف الیکشن کمشنر عرف چیف سیلکشن کمشنر کو بذریعہ ڈاک اِنک ریموور بھجوائے ہیں۔
الیکشن کمیشن کا فارم 45 پر whiteout ( وھائیٹو ) فارمولا تو ناکام ہوگیا اسی لئے میں اب چیف الیکشن کمشنر عُرف چیف سیلیکشن کمشنر کو Ink remover بھجوا رہا ہوں ۔
— Haleem Adil Sheikh (@HaleemAdil) March 6, 2024
جعل سازی کیلئے وھائٹو کی بجائے ink remover استعمال کریں شاید آپکی بدنامی کُچھ کم ہو ۔ #مینڈیٹ_پر_ڈاکہ_نامنظور pic.twitter.com/YXU9qRgNkK
حلیم عادل شیخ نے الزام عائد کیا کہ ان کے 84 ہزار ووٹ تبدیل کرکے 36 ہزار کیے گئے اور ایم کیو ایم کے امیدوار صادق افتخار کے 10 ہزار ووٹ 54 ہزار کردیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ پر فارم 45 جاری کیے تھے جو بعد میں ڈیلیٹ کر دیئے گئے، میرے حلقے این اے 238 کے فارم 45 پر وائٹو کا استعمال کرکے ووٹوں کو تبدیل کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وائٹو کے استعمال سے پورا ادارہ بدنام ہورہا ہے، وائٹو کا فارمولا ناکام ہوگیا ہے اب اِنک ریموور استعمال کریں، اگر ان کے پاس انک ریموور ہوتا تو یہ جعل سازی اور دو نمبری آسانی سے ہو جاتی
حلیم عادل نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران پر آرٹیکل 6 لگانے کا مطالبہ کیا

وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچ گئے
- 11 گھنٹے قبل

مالا کنڈ: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،9 خارجی دہشتگر ہلاک ،8 گرفتار
- 8 گھنٹے قبل

پشاور:وزیراعلیٰ اور اسپیکر کا مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری چیلنج کرنے کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا : مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا
- 9 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی ا فغان ہم منصب سے ملاقات، دہشتگر دی کے خاتمے اوردوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
- 7 گھنٹے قبل

روس میں 7.4 شدت کا زلزلہ ، سونامی کا الرٹ جاری
- 11 گھنٹے قبل

آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025 کے طلبہء کا یادگارِ شہداء کا دورہ
- 11 گھنٹے قبل

حالیہ بارشوں سے کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی
- 6 گھنٹے قبل

سینیٹ الیکشن : علی امین سے ملاقات کے بعد ناراض امیدوار کا کاغذات نامزدگی واپس لینے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
- 8 گھنٹے قبل

کوئٹہ:سوشل میڈیا پر خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی وائرل ویڈیو پر وزیر اعلی کا نوٹس
- 8 گھنٹے قبل

عہد رفتہ سے خستہ حالی اور پھر بحالی تک کا سفر،مقبرہ نور جہاں کی عجب داستاں!
- 9 گھنٹے قبل