پچھلے انتخابات کے مقابلے 2024 کے الیکشن میں شفافیت کے سکور میں کمی دیکھی گئی، پلڈاٹ


پاکستان انسٹیٹوٹ آف لیجسلیٹیو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) نے پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے حوالے سے اپنی جائزہ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق پچھلے انتخابات کے مقابلے 2024 کے الیکشن میں شفافیت کے سکور میں کمی دیکھی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عام انتخابات 2024 کے عام انتخابات میں مجموعی طور پر شفافیت کا اسکور 49 فیصد رہا جو کہ 2018 کے عام انتخابات کے حاصل کردہ اسکور سے 3 فیصد کم ہے۔ 2013 اور 2018 کے عام انتخابات شفافیت کا جائز اسکور بالترتیب 57 فیصد اور 52 فیصد تھا۔
پلڈاٹ نے 2024 کے عام انتخابات پر اپنی جائزہ رپورٹ جاری کر دی جس میں پچھلے انتخابات کے مقابلے میں شفافیت کے سکور میں کمی دیکھی گئی ہے۔ پاکستان میں 2024 کے عام انتخابات میں مجموعی طور پر شفافیت کا سکور 49 فیصد رہا@ECP_Pakistanhttps://t.co/sTeduxaeqB
— PILDAT, Pakistan (@Pildat) March 6, 2024
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قبل از پولنگ مرحلے کے دوران انتخابات کے شیڈول میں کافی تاخیر، سیاسی جبر، نگراں حکومت کی جانب سے غیر جانبداری کا فقدان دیکھا گیا، صوبائی حکومتیں، ریاستی ادارے، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال نوٹ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق پولنگ کے دن موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز کی معطلی نے نہ صرف الیکشن مینجمنٹ سسٹم سے سمجھوتہ کیا بلکہ انتخابی عمل میں عوام کی شرکت کے لیے بھی مشکلات پیدا کیں۔
پلڈاٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولنگ مکمل ہونے کے بعد، الیکشنز ایکٹ، 2017 کے سیکشن 13(3) میں طے شدہ وقت سے زیادہ عارضی نتائج کے اعلان میں تاخیر نے انتخابات کی ساکھ پر سنگین سوالات کو جنم دیا، پلڈاٹ فارم-45 اور فارم-47 کے درمیان بڑے پیمانے پر تفاوت کے الزامات نے بھی انتخابات کی ساکھ کے بارے میں خدشات کو بڑھا دیا ہے۔
پلڈاٹ رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ پر فارم 45، 46، 48 اور 49 کی اشاعت میں تاخیر ہوئی، الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 95 (10) کی خلاف ورزی نے الیکشن کی ساکھ کو مزید نقصان پہنچایا ہے، سنی اتحادکونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ پولنگ کے دن سے لے کر 25 دنوں تک ایک بڑا تنازع بنی رہی دیگر تمام سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستیں الاٹ کی گئیں۔

امریکا–پاکستان تعلقات پر بھارت کا سخت مؤقف، چین سے رابطے بحال کرنے کی کوشش
- 2 گھنٹے قبل

بابوسر میں سیلابی تباہی: 3 ہلاکتیں، 4 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری
- 31 منٹ قبل

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت مزید بگڑ گئی
- ایک گھنٹہ قبل

بلوچستان واقعہ سینیٹ میں زیر بحث، ارکان کا مجرموں کو پھانسی دینے کا مطالبہ
- 2 منٹ قبل

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کر رہا ہے، نائب وزیراعظم
- 42 منٹ قبل

دوہرا قتل کیس : پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دونوں مقتولین کو 16 گولیاں لگنے کی تصدیق
- 3 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزارو ں روپے اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا
- 3 گھنٹے قبل
سینئر اسٹیج اداکارہ عابدہ بیگ کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مالی امداد کی اپیل
- 2 گھنٹے قبل
میوزک ڈائریکٹر علی عطرے دل کے عارضے میں مبتلا، حکومت سے مدد کی اپیل
- 2 گھنٹے قبل

اوپو کے سیریز کے دو نئے فونز متعارف
- 2 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پنجاب یونیورسٹی: غیر تدریسی عملے کا بطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی کی منسوخی کے خلاف حتجاج
- 3 گھنٹے قبل

غزہ میں شہادتوں کی تعداد 59 ہزار سے تجاوز کر گئی، فلسطینی وزارت صحت
- چند سیکنڈ قبل