جی این این سوشل

پاکستان

جعلی انتخابات ہوئے دونمبر حکمرانوں کو دوبارہ مسلط کر دیا گیا ،امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ کاشت کاروں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جعلی انتخابات ہوئے دونمبر حکمرانوں کو دوبارہ مسلط کر دیا گیا ،امیر جماعت اسلامی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر، بیرونی کمپنیوں کی بجائے ملک کی زمینیں کسانوں کو دی جائیں۔

سراج الحق نے کہا ہےکہ جعلی الیکشن میں کرپٹ لوگوں کو دوبارہ مسلط کردیا گیا ، سراج الحق نے کہا کہ عوامی فیصلوں کا احترام کیے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا جبکہ پی ڈی ایم ٹو کمپنی نہیں چلے گی، عوام نے انہیں مسترد کردیا، ہیر پھیر سے نظام نہیں چلتا، معاشی و سیاسی بحران منہ کھولے کھڑے ہیں، سیاسی جماعتوں کو شفاف الیکشن کا نظام وضح کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کاشت کاروں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں، کسان مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی کے جھنڈے تلے جمع ہوجائیں۔

 

پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان: ایف سی کی گاڑی پر خوارجی دہشت گردوں کی فائرنگ 2 اہلکار شہید

ایف سی کے زخمی چاروں سپاہیوں کو علاج کے لئے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈیرہ اسماعیل خان: ایف سی کی گاڑی پر خوارجی دہشت گردوں کی فائرنگ  2 اہلکار شہید

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن روڈ پر فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ درابن کی حدود میں ایف سی کی گاڑی پر خوارجی دہشت گردوں کی فائرنگ سے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 2 اہلکار وطن پر قربان ہو گئے۔

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ خوارجی دہشت گردوں کا بہادری سے لڑتے ہوئے ایف سی کے 2 سپاہی شہید جبکہ 4 زخمی ہوئے، شہید سپاہی شیر الرحمان اور شہید سپاہی سید امین نے خوارجی دہشت گردوں کا دلیری سے مقابلہ کیا اور شہادت کا بلند رتبہ پایا۔

شہید سپاہی شیر الرحمان کا تعلق جنوبی وزیرستان اور شہید سپاہی سید امین کا تعلق صوابی گدون سے تھا، زخمیوں میں حوالدار امتیاز، سپاہی محب شاہ، سپاہی صاحب دین اور سپاہی فضل کریم شامل ہیں۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ایف سی کے زخمی چاروں سپاہیوں کو علاج کے لئے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

وزیرِ اعظم نے حملے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم دہشت گردی کی اس جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

وزیرِاعظم نے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو بہتریں طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور شہید کی بلندی درجات اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی جب کہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی شہید اہلکار کے بلند درجات کے لیےدعا کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکا کے 6 ٹائم زونز کے تحت ووٹنگ کے شروع اور ختم ہونے کے مختلف اوقات

وسیع رقبے پر پھیلے امریکا میں ایسٹرن، سینٹرل، ماؤنٹین اور پیسیفک اسٹینڈرڈ ٹائم زونز ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا کے 6 ٹائم زونز کے تحت ووٹنگ کے شروع اور ختم ہونے  کے مختلف اوقات

امریکا کے 6 ٹائم زونز ہونے کے سبب مختلف ریاستوں میں ووٹنگ کے شروع اور ختم ہونے کا وقت بھی مختلف ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وسیع رقبے پر پھیلے امریکا میں ایسٹرن، سینٹرل، ماؤنٹین اور پیسیفک اسٹینڈرڈ ٹائم زونز ہیں، اس کے علاوہ 2 ریاستوں ہوائی اور الاسکا کے ٹائم زون بھی الگ ہیں۔ معیاری وقت ہونے کے نتیجے میں متعدد ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہوچکا ہوتا ہے تو کہیں ووٹنگ کا عمل جاری رہتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریاست نیویارک ایسٹرن اسیٹنڈرڈ ٹائم زون میں ہے، وہاں مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے ووٹنگ ختم ہو گی، تاہم ریاست ہوائی اس وقت رائے شماری کا وقت اختتام کو پہنچے گا جب نیویارک میں آدھی رات ہوچکی ہوگی۔ٹائم زونز کے اس فرق کی وجہ سے انتخابی نتائج مرتب ہونے اور ان کے اعلان کے بھی الگ الگ اوقات ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری ہے، جہاں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر کاملہ ہیرس کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق پورے امریکا میں ووٹ ڈالنے کے لیے لاکھوں ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، ڈیموکریٹک امیدوار کاملا ہیرس اور ری پبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ صدارتی الیکشن کے علاوہ قومی، ریاستی اور مقامی سطح پر بھی انتخابات ہو رہے ہیں۔

کانگریس کے ایوانِ زیریں (ایوان نمائندگان) کی کل 435 سیٹوں بھی پر الیکشن آج ہو رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں براہ راست 48 فیصداضافہ

چین کی طرف سے 40 کروڑ 4 لاکھ جبکہ سعودی عرب کی 18 لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 
براہ راست  48 فیصداضافہ

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 48 فیصد کا نمایاں اضافہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی موثر حکمت عملی کا مظہر ہے۔

چین کی طرف سے 40 کروڑ 4 لاکھ جبکہ سعودی عرب کی 18 لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری تھی۔

متحد ہ عرب امارات نے دو کروڑ پچاس لاکھ ڈالر، ہانگ کانگ نے نو کروڑ آٹھ لاکھ ڈالر، برطانیہ نے سات کروڑ دو لاکھ ڈالر اور امریکہ نے دو کروڑ اسی لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی خصوصی کوششوں کے باعث کئی ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کررہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll