تجارت
ایف بی آر کی فیلڈ فارمیشنز کو 30 دن میں ٹیکس کلیمز نمٹانے کی ہدایت
یاد رہے کہ شہریوں کو تاخیر اور مختلف عوامل کی وجہ سے مشکلات کا سامنا تھا
اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف آر آر) نے بدھ کے روز فیلڈ فارمیشنز کو 30 دن کے اندر تمام سیلز ٹیکس ریفنڈ کلیمز کا فیصلہ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
تمام ٹیکس چیف کمشنرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ ان ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
یہ پیشرفت اس وقت ہوئی جب شہریوں کو ٹیکس دعووں کے تصفیے کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
یاد رہے کہ شہریوں کو تاخیر اور مختلف عوامل کی وجہ سے مشکلات کا سامنا تھا۔
پاکستان
سروسز چیفس کی مدمت ملازمت میں اضافہ ،پی ٹی آئی وفد کی آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے
ملاقات میں پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی
پاکستان تحریک انصاف نے ججز کی تعداد اور سروسز چیفس کی مدت بڑھانے کے معاملے پر جے یو آئی ف سے رابطہ کرکے اہم ملاقات طے کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا وفد آج مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کرے گا۔
ملاقات میں پارلیمان سے منظور ہونے والی حالیہ ترامیم جس میں ججوں کی تعداد میں اضافہ اور مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافے اور آئندہ کے لا ئحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ اور سینٹ سے سروسز چیفس کی مدت ملازمت اور ججز کی تعداد میں اضافے سے متعلق منظور والی ترامیم پر قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کے دستخط ترمیمی بلز قانون بن چکے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز منظور ہونے والی ترمیم میں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت تین سال سے بڑھا کر پانچ سال کر دی گئی ہے۔
جرم
جنوبی وزیرستان : نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ،پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق
واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں رات گئے پیش آیا
جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت تین افرا د جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا اعظم ورسک روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس سے گاڑی میں سوار 3 افراد موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مصطفیٰ اور یونس جبکہ ایک پولیس اہلکار عثمان کے نام سے ہوئی ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق تمام لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔
پاکستان
اعظم سواتی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
پی ٹی آئی رہنما کو اٹک جیل سے رہائی کے بعد ٹیکسلا پولیس کی جانب سےدوبارہ گرفتار کیا گیا
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں قید پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کو آج رہا کیا گیا تاہم رہائی کے فوری بعد جیل کے باہر سے ٹیکسلا پولیس نے اعظم سواتی کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔
گرفتاری کے بعد پولیس کی جانب سے اعظم سواتی کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے اعظم سواتی کی 8 مقدمات میں 20،20 پزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔
-
تفریح 2 دن پہلے
اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
-
تجارت 19 گھنٹے پہلے
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں کمی ، پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع
-
پاکستان 19 گھنٹے پہلے
حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت 4 نومبر کو مقرر کرنے کی ہدایت
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
جماعت اسلامی نے آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
-
تجارت 22 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
توشہ خانہ ٹو: بشری بی بی کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج