جی این این سوشل

پاکستان

ریسکیو 1122صوابی کی جانب سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

وومن یونیورسٹی آف صوابی کی انتظامیہ نے تربیتی ورکشاپ کے انعقاد پرریسکیو 1122 صوابی کا شکریہ ادا کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ریسکیو 1122صوابی کی جانب سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پشاور: ریسکیو 1122 صوابی ٹریننگ ونگ کی جانب سے وومن یونیورسٹی آف صوابی کی فیکلٹی اور طالبات کیلئے فائر سیفٹی وآگ سے بچاؤ کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان ریسکیو 1122صوابی کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر صوابی رفیع اللہ مروت کی نگرانی میں ٹریننگ ونگ صوابی کی ٹیم نے وومن یونیورسٹی آف صوابی کی فیکلٹی، ایڈمن سٹاف اور طالبات کیلئے خصوصی آگ سے بچاؤوفائر سیفٹی کے حوالے سے آگاہی ٹریننگ دی۔

تربیتی ورکشاپ کے دوران شرکاء کو مختلف اقسام کے طریقے بتائے گئے کہ ایمرجنسی یا نا گہانی حالات کی صورت میں آگ سے متاثرہ افراد کو کیسے ریسکیو کیا جاتا ہے اور ان کو کیسے فوری طبی امداد یا فرسٹ ایڈ فراہم کی جاتی ہے۔

شرکاء کو آتشزدگی کی صورت میں آگ کوقابو اورکم کرنے کے مختلف طریقے بھی بتائے گئے تاکہ انسانی جانوں اور املاک کا نقصان کم سے کم ہوآخر میں شرکاء کو فائیر ایکسٹنگوشر کے استعمال اور پہچان کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی۔ وومن یونیورسٹی آف صوابی کی انتظامیہ نے تربیتی ورکشاپ کے انعقاد پرریسکیو 1122 صوابی کا شکریہ ادا کیا۔

 

 

جرم

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ،12 خطرناک دہشتگرد گرفتار

پنجاب: سی ٹی ڈی نے مختلف شہروں میں   140انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران 12 دہشتگردوں کو گرفتار کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ،12 خطرناک دہشتگرد گرفتار

پنجاب: سی ٹی ڈی نے مختلف شہروں   140انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران 12 دہشتگردوں کو گرفتار کیا۔

 

 ذرائع کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مختلف شہروں  سرگودھا، بھکر، رحیم یار خان اورفیصل آباد میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی گئیں۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شیخوپورہ،ننکانہ صاحب اورجھنگ  کے اضلاع میں بھی  کارروائیاں  کی گئیں، جس کے دوران  بھکر اور سرگودھا سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار ہوئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے بتایا کہ دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر گولیاں، اسلحہ اور آئی ای ڈی بم اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔

حکام نے مزید بتایا کہ دہشت گرد کارروائی کرکے خوف وہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

توشہ خانہ ٹو: بشری بی بی کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج

ضمانت میں سپریم کورٹ کے طے کردہ اصولوں کو مد نظر نہیں رکھا گیا، بشریٰ بی بی اپنے شوہر بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملوث ہے،ایف آئی اے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ ٹو: بشری بی بی کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ضمانت منظوری کے فیصلے کیخلاف  سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

 درخواست میں  موقف اختیارکیا گیا کہ ضمانت منظوری کا فیصلہ غیرقانونی اور ریکارڈ کے برخلاف ہے،اور ضمانت بعد ازگرفتاری کے اصولوں کو مدنظر نہیں رکھا، ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کیخلاف مقدمے کو ٹھیک سے نہیں سمجھا۔

ایف آئی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ کے ایک جج نے چیمبر میں ضمانت دی جس میں  سپریم کورٹ کے طے کردہ اصولوں کو مد نظر نہیں رکھا گیا،استغاثہ کا کیس یہ ہے کہ بشریٰ بی بی اپنے شوہر بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملوث ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ نے ضمانت دیتے ہوئے اس بات کو  مدنظر نہیں رکھا کہ استغاثہ کے پاس یہ شواہد ہیں کہ بلغاری جیولری سیٹ کو توشہ خانہ میں جمع نہیں کروایا گیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ  اپنے ایک فیصلے میں یہ اصول طے کر چکی ہے کہ خاتون ہونے کے باوجود اگر کسی کا کریمنل ریکارڈ ہے تو اسے ضمانت نہیں مل سکتی۔

درخواست میں کہا گیا کہ 263 دن کسی کو جیل میں رہنے کی بنیاد پر ضمانت نہیں دی جا سکتی، سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی کہ اسلام ہائیکورٹ کے 23 اکتوبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر ضمانت منسوخ کی جائے۔

واضح  رہے کہ  اس سے قبل 23 اکتوبر 2024 کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ 2 کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی لاہور سے اچانک پشاور پہنچ گئیں

پارٹی  ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی پروٹوکول کے ساتھ  موٹر وے کے راستے پشاور ٹول پلازہ سے پشاور پہنچی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی لاہور سے اچانک پشاور پہنچ گئیں

عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی لاہور سے پشاور پہنچ گئیں۔ 
پارٹی  ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی پروٹوکول کے ساتھ  موٹر وے کے راستے پشاور ٹول پلازہ سے پشاور پہنچی ہیں۔
پشاور میں بشریٰ بی بی وزیر اعلیٰ ہاوس کی انیکسی میں کچھ وقت کے لیے رہائش پزیر ہونگی۔
 اس حوالے سے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں بشریٰ بی بی کے قیام کے تمام انتظامات بھی مکمل کئے جاچکے ہیں۔
واضح  رہے کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی 3 روز قبل بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد لاہور گئی تھیں اور اب ان کی پشاور واپسی ہوئی ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll