تجارت
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ
ایک اونس سونے کی قیمت 7967 ریال تک پہنچ گئی
اسلام آباد: سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 256.16 ریال رہی جبکہ 22 قیراط کی قیمت 234.82 ریال اور 21 قیراط ایک گرام کی قیمت 224.15 ریال رہی۔
گولڈ مارکیٹ میں 18 قیراط ایک گرام کی قیمت 192.13 ریال، 14 قیراط کے نرخ 149.43 ریال اور 12 قیراط ایک گرام کے نرخ 128.08 ریال رہے ایک اونس سونے کی قیمت 7967 ریال تک پہنچ گئی۔
علاقائی
جیکب آباد:بس اور ٹرک کے درمیان ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق
مسافر بس کوئٹہ سے صادق آباد جا رہی تھی،پولیس
جیکب آباد میں مسافر کوچ اور منی ٹرک میں ٹکر سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ جیکب آباد کے علاقے ٹھل میں گرڈ اسٹیشن کے پاس پیش آیا جہاں مسافر بس ایک منی ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 5 افراد جان بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہے، جبکہ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر بس کوئٹہ سے صادق آباد جا رہی تھی۔
تجارت
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
10گرام سونے کی قیمت 1457 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 42 ہزار627 روپے ہوگئی
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 83 ہزار روپے ہے۔
جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 1457 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 42 ہزار627 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں 17 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس سے سونے کی نئی قیمت 2735 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے ۔
کھیل
پاکستان نے ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
کوارٹر فائنل میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنائے
پاکستان نے ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
گرین شرٹس نے ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف 17 رنز سے کامیابی سمیٹ کر ایونٹ کے ٹاپ فور مرحلے میں جگہ بنائی۔
کوارٹر فائنل میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنائے۔
جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 4 وکٹوں کے نقصان پر محض 88 رنز تک بناسکی۔
پاکستان کی جانب سے محمد اخلاق نے 16 گیندوں پر 53 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جبکہ حسین طلعت نے 11 گیندوں پر 27 سکور کیے۔
گرین شرٹس کی طرف سے حسین طلعت نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
دوسری جانب ایونٹ کا سیمی فائنل مرحلہ اور فائنل معرکہ اتوار کو کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ پاکسان نے جمعہ کو کھیلے گئے میچ میں بھارت کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔
-
جرم ایک دن پہلے
مستونگ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 8افرادجاں بحق، 35 زخمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
عدالت کا بانی چیئرمین کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم
-
علاقائی ایک دن پہلے
علی امین گنڈاپور کا سرکاری ملازمین کےلئے بڑا اعلان
-
تفریح 10 گھنٹے پہلے
اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
-
تجارت 2 دن پہلے
ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
عمران خان کا نام چانسلر لسٹ میں کیو نہیں ؟ آکسفورڈ یونیورسٹی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا
-
پاکستان 11 گھنٹے پہلے
توشہ خانہ ٹو: بشری بی بی کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج
-
تجارت 7 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی