بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو ذمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ہو گی، شعیب شاہین
دہشتگرد سارا پاکستان چھوڑ کر اڈیالہ جیل کیوں گئے یہ سوالیہ نشان ہے، رہنما پی ٹی آئی

.jpg&w=3840&q=75)
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے کہا کہ اگر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کچھ ہوا تو ذمہ داری موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پر عائد ہو گی، بانی پی ٹی آئی کو قتل کرنے اور ڈرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، دہشتگرد سارا پاکستان چھوڑ کر اڈیالہ جیل کیوں گئے یہ سوالیہ نشان ہے؟
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ ٹیمپرنگ کے بعد کچھ پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کی شرح 99.99 فیصد کر دی گئی جو بظاہر ناممکن ہے، ہم اس حوالے سے جلد ایک وائٹ پیپر جاری کرنے والے ہیں،ہمارے جماعت اسلامی اور ٹی ایل پی سمیت مصطفی نواز کھوکھر کے پاس ایک جیسے فارم 45 ہیں جبکہ طارق فضل چودھری کے پاس کچھ اور فارم 45 ہیں، ہم پرچہ کرکے ریٹرننگ افسر کو فارغ کروائیں گے۔
یہ کچھ بھی کر لیں۔ عمران خان اِن چوروں کے ساتھ ڈیل نہیں کرے گا۔ عمران خان کو خدا نخواستہ کچھ ہوا تو ذمہ دار جالی وزیر آعظم شہباز شریف اور اسٹیبلشمنٹ ہوگی۔ pic.twitter.com/LzS6SaazIm
— Muhammad Shoaib Shaheen (@advshoaib66) March 7, 2024
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا یہ آئی ایم ایف سے قرضہ لیں گے پھر یہ اشرافیہ کھا جائے گی اور عوام قرضہ پورا کرے گی، عدلیہ کو چاہیے وہ ان ڈاکوؤں اور اشرافیہ کو روکے، واضح کر دوں ڈاکوؤں سے کوئی بات نہیں ہو گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ہے،مشترکہ کارروائی کے دوران 3 غیر ملکی دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اڈیالہ جیل کا نقشہ، خود کار ہتھیار اور بھاری تعداد میں گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

وزیر اعظم کی ترک صدر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ
- 3 گھنٹے قبل

صہیونی فورسز کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، مزید 32 فلسطینی شہید
- 3 گھنٹے قبل

’’شکر ہے شیر افضل مروت سے جان چھوٹی‘‘،بانی پی ٹی آئی کا وکلا سےمکالمہ
- 14 گھنٹے قبل

جنوبی ایشیا میں امن ایٹمی خطرات میں کمی اور توازن سے ممکن ہے، چیئرمین جوائنٹ چیفس
- ایک گھنٹہ قبل

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، وحشیانہ بمباری سے مزید 50فلسطینی شہید
- 13 گھنٹے قبل

سندھ میں90 ہزار اساتذہ بھرتی کرینگے،صوبائی وزیر تعلیم
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.6 فیصد رہنے کی توقع ہے، آئی ایم ایف
- 2 گھنٹے قبل
امریکا کا جنوب مشرقی ایشیا سے سولر پینلز کی درآمد پر 3500 فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف علاقوں میں سورج کی تپش میں دن بہ دن اضافہ
- 3 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ چین کے ساتھ ٹیرف معاہدے کیلئے پر امید، عائد ٹیرف میں کمی کا بھی عندیہ
- 3 گھنٹے قبل

ورلڈ بنک کا پنجاب میں صحت سے متعلق مربوط اصلاحات پر زور
- 15 گھنٹے قبل

پاکستانی دفتر خارجہ کا پہلگام میں پیش آنے والے ہولناک فائرنگ کے واقعے پرردعمل
- ایک گھنٹہ قبل