کھیل
ٹیم بہتری کی طرف جا رہی ہے ، پلے آف میں پہنچے کا پورا چانس ہے ، اظہر محمود
میچ کے دوران کپتان اور کوچ کے درمیان رابطہ ہونا چاہیے
راولپنڈی: اسلام آباد یونائیٹڈ کے باؤلنگ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ ٹیم بہتری کی طرف جا رہی ہے۔
پلے آف میں پہنچے کا پورا چانس ہے ، میچ کے دوران کپتان اور کوچ کے درمیان رابطہ ہونا چاہیے۔ لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی 20 کرکٹ میں غلطی کی گنجائش بہت کم ہوتی ہے ، اچھی پارٹنرشپ یا اچھا بائولنگ اسپیل گیم دور لے جاتا ہے۔
انہوں نے کہا چھوٹی موٹی غلطیاں ہو جاتی ہیں، ہم اب بھی ٹاپ فور میں جگہ بنا سکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا شاداب خان بہترین آل راؤنڈر ہیں ، ان کی کارکردگی سے مطمئن ہوں ۔ اظہر محمود نے کہا کہ میچ کے دوران کوچ اور کپتان کے درمیان رابطہ ہونا چاہیے ، جس طرح کمنٹیٹر میچ کے دوران پلیئر سے بات کر سکتا ہے تو ایسا ہی طریقہ کوچ سے بات کرنے کا اپنایا جاسکتا ہے ۔
تفریح
سعودی عرب:بالی وڈ فلموں سنگھم اگین اور بھول بھلیاں تھری پر پابندی عائد
فلموں میں ہندو ازم کے پرچار کی وجہ سعودی سنسر بورڈ نے پابندی لگائی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے ہندو تہوار دیوالی پر ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلموں سنگھم اگین اور بھول بھلیاں تھری پر پابندی عائد کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب پہلے بھی ملک میں جنسی بے راہ روی کا سبب بننے والے مواد سمیت مذہبی مواد پر مشتمل فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کرتا رہا ہے،اور ان دونوں فلموں پر بھی ان وجوہات کی وجہ سے پابندی لگائی گئی ہے۔
’ بالی وڈ فلم سنگھم اگین‘ جو کہ پہلے دونوں پارٹس کا سیکیوئل ہے اس میں اجے دیوگن کے ساتھ ساتھ نامور بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف، جیکی شروف، کرینہ کپور، دپیکا پڈوکون بھی ایکشن میں دکھائی دیں گی۔
اگرچہ ’سنگھم‘ سیریز کی باقی فلموں کی بات کی جائے تو وہ ایکشن تھرلر پر مبنی ہیں لیکن نئی فلم میں اس کے ایکشن اور تھرلر کو ہندو مذہب کی کہانیوں سے جوڑا گیا ہے اور فلم میں ہر وقت ہندو ازم کی بات ہوتی دکھائی دیتی ہے۔
فلم میں مبینہ طور پر پاکستان اور سری لنکا سمیت دیگر پڑوسی ممالک سے متعلق بھی حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔
اسی طرح ’بھول بھلیاں تھری‘ میں کارتک آریان نے واپسی کی ہے اور اس میں بھی ہندو ازم کا واضح پرچار دکھائی دیتا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں فلموں پر سعودی عرب میں پابندی عائد کیے جانے کے بعد دیگر عرب ممالک میں بھی ان کی نمائش پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔
پاکستان
حکومت کی انتظار پنجوتھا کو 24 گھنٹے میں بازیاب کرانے کی یقین دہانی
ہم تو امید ہی کر سکتے ہیں اور چاہتے ہیں انتظار حسین پنجوتھا خیریت سے واپس آئیں، وکیل درخواست گزار
حکومت نے عدالت کو یقین دہانی کرا دی کہ 24 گھنٹے میں انتظار پنجوتھا کو بازیاب کرا لیا جائے گا۔
عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھا کی رہائی سے متعلق درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔
اٹارنی جنرل عثمان اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھا 24 گھنٹے میں بازیاب ہو جائیں گے۔
وکیل درخواست گزار فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے امید دلائی ہے، ہم تو امید ہی کر سکتے ہیں اور چاہتے ہیں انتظار حسین پنجوتھا خیریت سے واپس آئیں۔
چیف جسٹس اسلام آباد عامر فاروق نے سوال کیا کہ 24 گھنٹے پھر اب سے شروع ہوں گے؟ جس پر اٹارنی جنرل بولے جی، کل اِسی وقت تک انتظار پنجوتھا واپس آ جائیں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 4 نومبر تک ملتوی کر دی۔
تجارت
خیبرپختونخوا حکومت کا پی آئی اے نجکاری میں دلچسپی کا اظہار
خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبے کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے پی آئی اے کو خریدنے کا عزم ظاہر کیا ہے تاکہ قومی اثاثہ محفوظ رکھا جا سکے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نجکاری کے حوالے سے حکومت کی جانب سے کوششیں جاری ہیں، تاہم اب خیبرپختونخوا حکومت کا پی آئی اے نجکاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر خیبرپختونخوا حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے عمل میں باضابطہ طور پر دلچسپی کا اظہار کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں قومی ایئرلائن نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا، یہ ہمارے وقار اور قومی فخر کی علامت ہے، جسے موجودہ پی ڈی ایم حکومت کی نااہلی اور غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں نے تباہی کے دہانے لا کھڑا کر دیا ہے۔ دوسری طرف ان پارٹیوں کے ذاتی کاروبار دن دگنی، رات چگنی ترقی کر رہے ہیں۔
وفاق پی آئی اے کو سستے داموں اپنے فرنٹ مینوں کے ذریعے خریدنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جس کے ساتھ بھاری کمیشن کا عنصر بھی شامل ہے۔ اس گرما گرمی کے دوران خیبرپختونخوا حکومت کا پی آئی اے نجکاری میں دلچسپی کا اظہار تازہ ہوا کا جھونکا شمار ہونا چاہئے۔
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ اس قومی اثاثے کو 10 ارب روپے کی موجودہ بولی سے بھی زیادہ قیمت پر خریدنے کے لیے تیار ہے، یہاں صوبائی حکومت نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ قومی ایئرلائن کو اپنے پیروں پر کھڑا کر کے اسے دنیا کی بہترین ایئرلائنز میں دوبارہ شامل کیا جا سکے۔
خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبے کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے پی آئی اے کو خریدنے کا عزم ظاہر کیا ہے تاکہ قومی اثاثہ محفوظ رکھا جا سکے۔
صوبائی حکومت کے اقدام کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ ایئرلائن حکومت پاکستان کے کنٹرول میں رہے۔ خیبرپختونخوا حکومت اس اہم قومی اثاثے کے تحفظ اور اس کے وقار کی بحالی کے لیے پرعزم ہے۔
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک بھر میں 2 ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر نے کا فیصلہ
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرتے ہوئے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
تجارت 4 گھنٹے پہلے
قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ، وزیر اطلاعات
-
تجارت 10 گھنٹے پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
علاقائی 11 گھنٹے پہلے
علی امین گنڈاپور کا سرکاری ملازمین کےلئے بڑا اعلان
-
تجارت 2 دن پہلے
ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 70 پیسے کمی