اسلام آباد: پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 26مارچ کو لانگ مارچ کا اعلان کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آج پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوا، پی ڈی ایم کے تمام سربراہان نے اجلاس میں شرکت کی،نواز شریف اور آصف زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے،پی ڈی ایم نے 26 مارچ کو لانگ مارچ کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سینیٹ میں ہم آپس میں مقابلہ نہیں کریں گے،الیکشنز میں ہمارے کینڈیٹ مشترکہ ہونگے، پی ٹی آئی کے ارکان اپنے لوگوں کو ووٹ دینے کے حق میں نہیں۔
ان کا مزیدکہنا تھا کہ مہنگائی نے عوام کی زندگی کو اجیرن بنادیا ہے،پی ڈی ایم عوام کی آواز بنے کی اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے آواز بلند کریں گے،عوام کو مشکلات سے نکالنے کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار رہیں گے،23اکاؤنٹس میں سے پی ٹی آئی 18اکاؤنٹس کو چھپا رہی،عمران خان اب صادق اور امین نہیں رہا کیوں کہ وہ اکاؤنٹس کی تفصیلات دینے میں بہانے کررہا،ٹرانسپیرنسی ایجنسی نے اس حکومت کی کرپشن کی داستان بتادی،ٹرانسپیرنسی رپورٹ نے آج عمران خان حکومت کو چور قرار دیدیا ہے،عمران خان آج سے سرٹیفائیڈ چور ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ جسٹس عظمت سعید کی نگرانی میں بنائے گئے کمیشن کو پی ڈی ایم مسترد کرتا ہے جبکہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سپیکرکے رویوں کیخلاف ایوان احتجاج جاری رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ترقیاتی فنڈز کو رشوت قرار دیتے تھے،آج ترقیاتی فنڈز جس انداز سے تقسیم کیے جارہے اس پر عمران خان خود تنقید کرتا تھا،آج سپریم کورٹ کے ججز نے بھی اس چیز کا نوٹس لیا،ہماری لڑائی غیر جمہوری عمل کیخلاف ہے،ہمارا مقصد ناجائز اور نااہل حکومت سے جان چھڑوانا ہے۔
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 10 hours ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 10 hours ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- a day ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- a day ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- a day ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- a day ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 4 hours ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- a day ago







