جی این این سوشل

کھیل

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی

ملتان سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی اور محمد علی نے دو دو جبکہ ڈیوڈ ولی اور کرس جارڈن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 27ویں میچ کے دوران اتوار کو راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے سنسنی خیز میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔

پہلی اننگز میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو مقررہ 20 اوورز میں 229 رنز کا مشکل ہدف دیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف کا تعاقب 20ویں اوور کی آخری گیند پر کامیابی سے کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔


کولن منرو نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 40 گیندوں پر 84 رنز بنائے جس میں نو چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔ کپتان شاداب خان نے 54، فہیم اشرف نے 23 اور حیدر علی نے 19 رنز بنائے۔ تاہم سلمان علی آغا صرف 2 رنز بنا سکے، اور ایلکس ہیلز اسکور کرنے میں ناکام رہے۔


ملتان سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی اور محمد علی نے دو دو جبکہ ڈیوڈ ولی اور کرس جارڈن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل اننگز میں ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنائے۔ عثمان خان کی 50 گیندوں پر 100 رنز کی شاندار اننگز کے باوجود ٹیم فتح حاصل نہ کر سکی۔ جانسن چارلس نے 42، یاسر خان نے 33، کپتان محمد رضوان نے 20 اور صہیب مقصود نے 13 رنز بنائے۔ کرس جارڈن 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔


اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ اور حسن علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دنیا

سوئٹزر لینڈ کی حکومت کی فلسطین کے مزاحمتی گروپ حماس پر پابندی عائد

پابندی قانون کے مسودے میں حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے، میڈیا رپورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سوئٹزر لینڈ کی حکومت کی فلسطین کے مزاحمتی گروپ حماس پر پابندی عائد

سوئٹزر لینڈ کی حکومت نے فلسطین کے مزاحمتی گروپ حماس پر پابندی قانون کے مسعودے کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پابندی قانون کے مسودے میں حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے۔ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے قید یا جرمانے کی سزا مقرر کی گئی ہے۔

خبر ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ حماس پر پابندی قانون کے مسودے کو منظوری کیلئے پارلیمنٹ بھیجا جائے گا۔

مقامی میڈیا کے مطابق حماس پر پابندی کے اس فیصلے پیچھے سوئٹزرلینڈ کی یہودی تنظیمیں ایس آئی جی اور پی ایل جے ایس ہیں، جنہوں نے سوئس حکومت کو اس فیصلے پر مجبور کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سندھ حکومت کا اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے 138 لگژری ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنے کے لئے محکمہ خزانہ کو خط بھی لکھ دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ حکومت کا اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے 138 لگژری ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ نے اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے ان گاڑیوں کی خریداری کے لیے تقریباً 2 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی درخواست محکمہ خزانہ سے کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک ہفتے کے دورے پر امریکا روانہ ہونے سے قبل اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے گاڑیوں کی خریداری کی سمری کی منظوری دے چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے پر کام شروع کردیا ہے جس کے لئے محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے محکمہ خزانہ کو خط بھی لکھ دیا۔

محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ سندھ حکومت صوبے بھر میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے 138 ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنا چاہتی ہے، وزیر اعلیٰ نے موجودہ بجٹ مختص سے اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے 138 ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنے کی اجازت دی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی برطانوی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات

 دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ، مشترکہ دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی برطانوی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات

اسلام آباد :نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ، مشترکہ دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی سے لندن میں ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر گفتگو کی گئی۔ 

اسحاق ڈار نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ قریبی تعلقات کو مزید مستحکم اور بہتر شراکت داری کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے برٹش پاکستانیوں کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر نائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنے، تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے برطانیہ کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

سیکرٹری خارجہ لیمی نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی بطور رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور پاکستان کے لیے برطانیہ کی حمایت کا اعادہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll