جی این این سوشل

پاکستان

وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی

صدر آصف علی زرداری کابینہ کے ارکان سے حلف لیں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: آصف علی زرداری کے دوسری بار صدارت سنبھالنے کے بعد وفاقی کابینہ بھی آج (پیر) کو حلف اٹھائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لیے مشاورت مکمل کر لی ہے جس کے بعد نئی کابینہ کی حلف برداری آج سہ پہر 3 بجے ہونے کا امکان ہے۔ حلف اٹھائیں گے۔

صدر آصف علی زرداری کابینہ کے ارکان سے حلف لیں گے۔

ابتدائی طور پر وفاقی کابینہ 12 سے 14 وزراء پر مشتمل ہوگی۔ پہلے مرحلے میں خزانہ، خارجہ امور، توانائی، منصوبہ بندی اور داخلہ کے قلمدان اسحاق ڈار، عطاء اللہ تارڑ، خواجہ آصف، احسن اقبال اور محمد اورنگزیب کو دیئے جائیں گے جنہیں کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان

 بانی چیئرمین پی ٹی آئی پر پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

عمران خان پرپنجاب کے مختلف اضلاع میں کل 48 مقدمات درج ہیں، رپورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 بانی  چیئرمین پی ٹی آئی پر پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

 بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔

پولیس ،ایف آئی اے ،اینٹی کرپشن اور نیب میں درج مقدمات اور انکوائریز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی پر کل 48 مقدمات درج ہیں،سرکاری وکیل نے رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔

عمران کان پر پنجاب پولیس کی جانب سے لاہور میں 18 جبکہ شیخوپورہ میں 7 مقدمات درج ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم پر گوجرانوالہ میں ایک، راولپنڈی میں 13اور اٹک میں 2 مقدمات درج ہیں، بانی پی ٹی آئی پر فیصل آباد میں 5، سرگودھا اور میانوالی میں ایک ایک مقدمہ درج ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق عمران خان کے خلاف ایف ائی اے میں ایک اور اینٹی کرپشن پنجاب میں دو انکوائریاں زیر التوا ہیں۔

نیب رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر نیب کے تین کیسز زیر التوا ہیں جبکہ  190 ملین پاؤنڈ اور توشہ خانہ کی دو انکوائریاں زیر التوا ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

سابق پاکستانی اسپنر مشتاق احمد کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک

نکاح کی تقریب میں قریبی رشتے دار اور چند دوستوں سمیت کرکٹرز نے شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق پاکستانی  اسپنر مشتاق احمد کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک

سابق پاکستانی اسپنر مشتاق احمد کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قومی ٹیم کے سابق کرکٹر مشتاق احمد کی بیٹی کے نکاح کی دلکش تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا کی شیئر کی گئیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Osman Pervaiz Mughal (@opmshoots)

مشتاق احمد کی بیٹی حبیبہ کے نکاح کی تقریب انتہائی میں قریبی رشتے دار اور چند دوستوں سمیت کرکٹرز نے شرکت کی۔

 مشتاق احمد کی بیٹی کی شادی کی تصاویر فوٹوگرافر کی جانب سے شیئر کی گئی ہیں جس پر متعدد سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے جوڑے سمیت والدین کو بیٹی کے نکاح کی مبارکباد دی۔

حبیبہ مشتاق کی شادی کی تقریب انتہائی سادہ مگر پر وقار تھی جس میں وقار یونس بھی اپنی فیملی کے ہمراہ شریک ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے ساتھ ڈالر کی قیمت میں کمی

انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 9پیسے سستا ہوا ،سستا ہونے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278.77 روپے سے کم ہوکر 278.68 روپے پر بند ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے ساتھ ڈالر کی قیمت میں کمی

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 15پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 863 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دن بھر مجموعی طور پر 443 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،147 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 252 کے شیئرز میں کمی ہوئی ،مارکیٹ میں 76 کروڑ 22 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں 14 ارب 16 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 79,154 جبکہ کم ترین سطح 78,578 پوائنٹس رہی۔

دوسری جانب انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 9پیسے سستا ہوا ،سستا ہونے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278.77 روپے سے کم ہوکر 278.68 روپے پر بند ہوا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll